انشا اللہ خان انشا اچھا جو خفا ہم سے ہو تم، اے صنم، اچھا - انشا اللہ خاں انشا

کاشفی

محفلین
غزل
(سید انشا اللہ خان انشا)

اچھا جو خفا ہم سے ہو تم، اے صنم، اچھا
لو، ہم بھی نہ بولیں گے خدا کی قسم، اچھا

مشغول کیا چاہیے، اِس دل کو کسی طور
لے لیویں گے ڈھونڈ، اور کوئی یار ہم اچھا

گرمی نے کچھ آگ اور بھی سینہ میں لگائی
ہر طور غرض، آپ سے ، ملنا ہے کم اچھا

جو شخص مقیمِ رہِ دلدار ہیں زاہد
فردوس لگے اُن کو نہ باغِ ارم اچھا

اس ہستیِ موہوم سے میں تنگ ہوں انشا
واللہ، کہ اِس سے بے مراتب ، عدم اچھا
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ کاشفی صاحب۔ عمدہ انتخاب ہے۔ یہی غزل مکمل کر کے دوبارہ پوسٹ کر رہا ہوں۔ امید ہے برا نہیں مانیں گے۔

اچھا جو خفا ہم سے ہو تم، اے صنم اچھا
لو ہم بھی نہ بولیں گے خدا کی قسم اچھا

مشغول کِیا چاہیے اِس دل کو کسی طور
لے لیویں گے ڈھونڈ اور کوئی یار ہم اچھا

گرمی نے کچھ آگ اور بھی سینہ میں لگائی
ہر طور غرض آپ سے ملنا ہے کم اچھا

اغیار سے کرتے ہو میرے سامنے باتیں
مجھ پر یہ لگے کرنے نیا تم ستم اچھا

ہم معتکفِ خلوتِ بت خانہ ہیں اے شیخ
جاتا ہے تَو جا تُو پی طوفِ حرم اچھا

جو شخص مقیمِ رہِ دل دار ہیں زاہد
فردوس لگے اُن کو نہ باغِ ارم اچھا

کہہ کر گئے آتا ہوں کوئی دم کا ابھی میں
پھر دے چلے کل کی سی طرح مجھ کو دم اچھا

اس ہستیِ موہوم سے میں تنگ ہوں انشا
واللہ کہ اِس سے بمراتب عدم اچھا

(انشااللہ خان انشا)
 

کاشفی

محفلین
بہت شکریہ جناب سخنور صاحب مکمل غزل پیش کرنے کے لیئے۔۔ جناب میں کیوں بُرا مناؤں گا۔۔ اور وہ بھی آپ سے۔۔ایسا ہو سکتا ہے کیا؟ :happy:

آپ تمام سخندانِ محفل کی ہمارے دل میں بیحد عزت ہے۔۔اور آپ تمام ہمارے لیئے قدر کی منزلت کا درجہ رکھتے ہیں۔۔تب ہی تو آپ سب کی باتیں مانتا ہوں میں۔۔ جیتے رہیں۔۔ تصحیح کرتے رہا کریں اور غزل مکمل بھی۔۔ شکریہ بیحد۔۔
 

خوشی

محفلین
غزل
(سید انشا اللہ خان انشا)

اچھا جو خفا ہم سے ہو تم، اے صنم، اچھا
لو، ہم بھی نہ بولیں گے خدا کی قسم، اچھا

مشغول کیا چاہیے، اِس دل کو کسی طور
لے لیویں گے ڈھونڈ، اور کوئی یار ہم اچھا

گرمی نے کچھ آگ اور بھی سینہ میں لگائی
ہر طور غرض، آپ سے ، ملنا ہے کم اچھا

جو شخص مقیمِ رہِ دلدار ہیں زاہد
فردوس لگے اُن کو نہ باغِ ارم اچھا

اس ہستیِ موہوم سے میں تنگ ہوں انشا
واللہ، کہ اِس سے بے مراتب ، عدم اچھا
اچھا جو خفا ہم سے ہو تم، اے صنم، اچھا
لو، ہم بھی نہ بولیں گے خدا کی قسم، اچھا


بہت خوب کاشفی جی بہت عمدہ انتخاب ھے ویسے شاعر کی بھی اچھی ضد ھے:)
 

کاشفی

محفلین
بہت شکریہ خوشی جی۔۔

ایسی ضد تو ہر باشعور حضرات کو کرنی چاہیئے۔۔ اگر ایسا معاملہ درپیش ہو تو ورنہ ضروری نہیں کے ضد کی جائے۔۔پیار سے بھی کام چل سکتا ہے۔۔۔
 

جیہ

لائبریرین
اچھی غزل ہے




ویسے بھائی کاشفی انشاء اللہ خان انشاء نے کیا گناہ کیا ہے کہ سب کے ناموں کے ساتھ رحمۃ اللہ لکھتے ہیں اور اس بے چارے کے نام کے ساتھ نہیں لکھا ہے۔ حالانکہ اردو زبان کی خدمت انشا سے بڑھ کر کسی اور نے نہ کی ہوگی۔ (مذاق(
 

کاشفی

محفلین
اچھی غزل ہے
ویسے بھائی کاشفی انشاء اللہ خان انشاء نے کیا گناہ کیا ہے کہ سب کے ناموں کے ساتھ رحمۃ اللہ لکھتے ہیں اور اس بے چارے کے نام کے ساتھ نہیں لکھا ہے۔ حالانکہ اردو زبان کی خدمت انشا سے بڑھ کر کسی اور نے نہ کی ہوگی۔ (مذاق(

:happy: شکریہ بہت بہت۔۔۔ ان کے ساتھ بھی لکھوں گا اب انشاء اللہ۔ :happy:
 

جیہ

لائبریرین
ویسے عجیب بات ہوگی کہ جس شاعر کو اور لوگ بھانڈ کہتے اور لکھتے تھے اسے آپ رحمۃ اللہ علیہ لکھیں گے:battingeyelashes:
 

جیہ

لائبریرین
ویسے ایک بات ہے کہ رحمۃ اللہ اولیا اور اللہ کے نیک بندوں کے ناموں کے ساتھ لکھتے ہیں۔ باقی مسلمانوں کے لئے مرحوم و مغفور لکھتے ہیں۔
 
Top