اپنے کام سے کام

اسلام و علیکم !

اپنے کام سے کام رکھنا یا Mind your own business سے تو ہر خاص و عام واقف ہوں گے ہی۔ :thinking:

کل مجھے ایک شرارت سوجھی ، میں اسے صد فیصد شرارت تو نہیں کہوں گا کیونکہ میں ایک تھیوری ٹیسٹ کرنے کی کوشیش کر رہا تھا۔ سو اس نیک کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میں نے اپنے دستخط کو کچھ یوں کر دیا ، "میرا ان باکس ;)"

Untitled-4.gif
اب یہ دستخط جتنا سادہ نظر آرہا تھا ، اتنا سادہ تھا نہیں۔ اسے کلک کرنے پر یہ آپکو "میرے" نہیں آپکے اپنے ان باکس میں لے جاتا تھا، لیکن جو اصل چیز تھی وہ یہ ایک چھوٹا سا ریکاڈر تھا جو کہ ہر کلک کو ریکارڈ کر رہا تھا کہ کتنے متجسس لوگ میرے ان باکس میں جھانکنا چاہتے ہیں۔
lol.gif

24 گھنٹے کے اندر اندر میرے ارسال کیے 9 جوابات میں سے ، 12 لوگوں نے میرے ان باکس میں جھانکنے کی" کوشیش" کی :tongue: ، اب یا تو انھوں نے غیر شعوری طور پر ایسا کیا، یا وہ متجسس تھے یا پھر ایویں فن کے لیے۔

میں اس سے یہ ثابت کرنے کی ہرگز کوشیش نہیں کر رہا کہ ایسا کرنے سے میں نے کوئی بہت بڑی تھیوری establish کر لی ہے ، لیکن میں ہم دیسیوں (Pakistani , Indians, Banglaseshi's etc) کے رویوں کو جاننے کی کوشیش کر رہا ہوں کہ ہم لوگ دوسروں کے معاملات میں اتنے interested کیوں ہوتے ہیں ؟ ، میں نے گوروں کو کبھی ایسا کرتے نہیں دیکھا ، اور اگر وہ ایسا کرتے بھی ہیں تو میرے ساتھ ایسا ابھی تک کوئی اتفاق نہیں ہوا ان 9 سالوں میں۔

کیوں ہر بندہ یا زیادہ تر لوگ آپکے معاملات میں مداخلت یا غیر ضروری رائے دینے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ؟ اور جب انھیں اس بات کا احساس دلایا جائے کہ انکا اس معاملے سے کیا لینا دینا ہے تو عموما یہ ایک جذباتی بلیک میلنگ ہوتی ہے کہ میں تو آپ کے بھلے کے لیے کہہ رہا تھا ورنہ مجھے کیا لگے (الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے)

عموما" خاندانی فیصلوں میں ایسا سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے ، جہاں ہر کوئی آپکے گھر کے مسئلے میں اپنی رائے کو ٹھونسنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اور اگر انکی رائے رد کر دی جائے تو ناراضگیاں اور طرح طرح کی بلیک میلنگز آپکی منتظر ہوتی ہیں۔

شاید بہت سے دوست میری باتوں سے متفق نہ ہوں پر کیا آپ honestly یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپکو اسکا تجربہ کبھی نہیں ہوا اور ہم لوگوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ؟ ، میں یہاں رائے دینے کی بلکل مخالفت نہیں کر رہا ، پر ہمارے میں اتنا تحمل تو ہونا چاہئے کہ جو ہم رائے دے رہے ہیں اسے ہم بھی اپنا آخری فیصلہ سُنانے کی بجائے رائے کی نظر سے ہی دیکھیں ۔۔ :daydreaming:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت اچھی تحریر! آپ کی صلاحیتیں کافی نکھر گئی ہیں شاباش!
کل میں نے بھی لاشعوری طور پر میرا ان باکس کو کلک کیا تھا لیکن وجہ اس کی یہ تھی کہ مجھے لگا یہ کوئی تحریر ہے جسے آپ نے ایڈ کیا ہے سو وہی پڑھنے کے لیئے اسے کلک کیا ۔:happy:
 
اگر یہ میرے ان باکس پر مبنی تحریر بھی ہوتی تو اس میں سب کی سب خوشگپیاں ہی ہوتیں :devil:
 
مقدس

لائبریرین
لو جی میں بھی رہ گیا وہاں کلک کرنے سے۔۔ حالانکہ میں کبھی باہر نہیں گیا ملک سے:waiting:

ہی ہی ہی ہی بھائی۔۔۔ میری تو نظر نہیں پڑی اس پر
ویسے میں عینی کی بات سے ایگری کرتی ہوں کیونکہ اکثر لوگ اپنی تحریروں کا لنک دیتے ہیں وہاں پر تو اکثریت نے تحریر پڑھنے کے لیے ہی کلک کیا ہو گا :)
 
بلکہ میں نے اسے ایک بار نہیں دو بار کلک کیا شاید پہلی بار مجھے لگا شاید یہ غلطی سے ہوا
پھر 12 میں سے 2 کا قرعہ آپ کے سر نکلا :laughing: ، کہیں آپ یہ تو نہیں دیکھنا چاہ رہیں تھیں کہ آپ نے کبھی مجھے کوئی پیغام بھیجا ہو اور وہ مجھے موصول ہوا بھی ہے کہ نہیں :heehee:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہی ہی ہی ہی بھائی۔۔۔ میری تو نظر نہیں پڑی اس پر
ویسے میں عینی کی بات سے ایگری کرتی ہوں کیونکہ اکثر لوگ اپنی تحریروں کا لنک دیتے ہیں وہاں پر تو اکثریت نے تحریر پڑھنے کے لیے ہی کلک کیا ہو گا :)
بلکل کیونکہ یہاں اکثر اس طرح میں نے تحریریں یا بلاگز پڑھے ہیں
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پھر 12 میں سے 2 کا قرعہ آپ کے سر نکلا :laughing: ، کہیں آپ یہ تو نہیں دیکھنا چاہ رہیں تھیں کہ آپ نے کبھی مجھے کوئی پیغام بھیجا ہو اور وہ مجھے موصول ہوا بھی ہے کہ نہیں :heehee:
قطعا نہیں اس محفل میں سب سے زیادہ تلاش مجھے تحریروں کی ہوتی ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اسلام و علیکم !

اپنے کام سے کام رکھنا یا Mind your own business سے تو ہر خاص و عام واقف ہوں گے ہی۔ :thinking:

کل مجھے ایک شرارت سوجھی ، میں اسے صد فیصد شرارت تو نہیں کہوں گا کیونکہ میں ایک تھیوری ٹیسٹ کرنے کی کوشیش کر رہا تھا۔ سو اس نیک کام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے میں نے اپنے دستخط کو کچھ یوں کر دیا ، "میرا ان باکس ;)"

Untitled-4.gif
اب یہ دستخط جتنا سادہ نظر آرہا تھا ، اتنا سادہ تھا نہیں۔ اسے کلک کرنے پر یہ آپکو "میرے" نہیں آپکے اپنے ان باکس میں لے جاتا تھا، لیکن جو اصل چیز تھی وہ یہ ایک چھوٹا سا ریکاڈر تھا جو کہ ہر کلک کو ریکارڈ کر رہا تھا کہ کتنے متجسس لوگ میرے ان باکس میں جھانکنا چاہتے ہیں۔
lol.gif

24 گھنٹے کے اندر اندر میرے ارسال کیے 9 جوابات میں سے ، 12 لوگوں نے میرے ان باکس میں جھانکنے کی" کوشیش" کی :tongue: ، اب یا تو انھوں نے غیر شعوری طور پر ایسا کیا، یا وہ متجسس تھے یا پھر ایویں فن کے لیے۔

میں اس سے یہ ثابت کرنے کی ہرگز کوشیش نہیں کر رہا کہ ایسا کرنے سے میں نے کوئی بہت بڑی تھیوری establish کر لی ہے ، لیکن میں ہم دیسیوں (Pakistani , Indians, Banglaseshi's etc) کے رویوں کو جاننے کی کوشیش کر رہا ہوں کہ ہم لوگ دوسروں کے معاملات میں اتنے interested کیوں ہوتے ہیں ؟ ، میں نے گوروں کو کبھی ایسا کرتے نہیں دیکھا ، اور اگر وہ ایسا کرتے بھی ہیں تو میرے ساتھ ایسا ابھی تک کوئی اتفاق نہیں ہوا ان 9 سالوں میں۔

کیوں ہر بندہ یا زیادہ تر لوگ آپکے معاملات میں مداخلت یا غیر ضروری رائے دینے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ؟ اور جب انھیں اس بات کا احساس دلایا جائے کہ انکا اس معاملے سے کیا لینا دینا ہے تو عموما یہ ایک جذباتی بلیک میلنگ ہوتی ہے کہ میں تو آپ کے بھلے کے لیے کہہ رہا تھا ورنہ مجھے کیا لگے (الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے)

عموما" خاندانی فیصلوں میں ایسا سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے ، جہاں ہر کوئی آپکے گھر کے مسئلے میں اپنی رائے کو ٹھونسنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اور اگر انکی رائے رد کر دی جائے تو ناراضگیاں اور طرح طرح کی بلیک میلنگز آپکی منتظر ہوتی ہیں۔

شاید بہت سے دوست میری باتوں سے متفق نہ ہوں پر کیا آپ honestly یہ کہہ سکتے ہیں کہ آپکو اسکا تجربہ کبھی نہیں ہوا اور ہم لوگوں کو اپنے رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے ؟ ، میں یہاں رائے دینے کی بلکل مخالفت نہیں کر رہا ، پر ہمارے میں اتنا تحمل تو ہونا چاہئے کہ جو ہم رائے دے رہے ہیں اسے ہم بھی اپنا آخری فیصلہ سُنانے کی بجائے رائے کی نظر سے ہی دیکھیں ۔۔ :daydreaming:
مزے کا لنک ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
سر آپکو مزہ آیا ، ہمارے لکھنے کے پیسے وصول ہو گئے ، شکرا"
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ اس طرح کی شرارت پہلے بھی ہو چکی ہے کہ آپ اس طرح کا لنک دیتے ہیں تو وہ آپ کو اپنے ان باکس تک لے جاتا ہے۔ میں نے اس لئے کلک کی کہ شاید کوئی تحریر ہو کسی دوسری سائٹ پر کیونکہ یہ دوسری سائٹ کا لنک تھا شاید
 
Top