تعارف اپنے منہ میاں مٹھو بن گیا۔

تمام منتظمین اور ممبران کو​
السلام علیکم وآداب​
میں شہر کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھتاہوں۔میں روحانی سلسلے سلسلہ عالیہ حسنیہ نقیبیہ میں مرید ہوں۔میرے پیرومرشدکا اسم گرامی حضرت خواجہ صوفی رانامحمد اکبر شاہ نقیبی رحمتہ اللہ علیہ ہے۔آپکا مزار مبارک گارڈن کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے کے پاس آستانہ عالیہ حسنیہ نقیبیہ(گارڈن ویسٹ کراچی)میں ہے۔​
میں پرائیوٹ ٹیکسٹائل مل میں بحثیت سیکورٹی سپروائزر ملازمت کررہاہوں۔​
اردو ادب سے بہت لگاؤ ہے۔شاعری میں صوفیانہ کلام پسند ہے۔طبعیت دوستانہ ہے۔خلق خدا کی عزت وحرمت برقرار رہے یہ میری کوشیش ہوتی ہے۔باقی آپ سب کا ساتھ رہے گا تو ہم ایک دوسرے سے آشنا ہوتے رہے گے۔آپ سب کے لیے ہمیشہ دعا گوہ رہوگا۔​
 

نایاب

لائبریرین
محترم نقیبی بھائی
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اگر وقت اجازت دے اور ممکن ہو تو اپنے مرشد سرکار اور سلسلہ حسنیہ نقیبیہ بارے کچھ تعارف محفل پر شریک کیجئے گا ۔
بہت دعائیں
 
محترم نقیبی بھائی
آپ کے بارے جان کر اچھا لگا ۔
اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اگر وقت اجازت دے اور ممکن ہو تو اپنے مرشد سرکار اور سلسلہ حسنیہ نقیبیہ بارے کچھ تعارف محفل پر شریک کیجئے گا ۔
بہت دعائیں
جی بالکل ،انشاءاللہ
 
Top