1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

اپنی پسند کا ایک شعر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔

koolliver نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 3, 2009

  1. koolliver

    koolliver محفلین

    مراسلے:
    1
    میں ِاس سے بڑھ کر ضبط کی مثال اور کیا دیتا
    وہ ُمجھ سے ِلپٹ کے رو رہی تھی کسی اور کے لیے۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 1
  2. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    koolliver اردو محفل میں خوش آمدید

    اپنا تعارف تو دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    مجھ کو کہنے دو کہ میں آج بھی جی سکتاہوں
    عشق ناکام سہی، زندگی ناکام نہیں
    ان کو اپنانے کی خواہش انہیں پانے کی طلب
    شوقِ بے کار سہی، سعئ غم انجام نہیں

    ساحر لدھیانوی
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ابھی تو خشک ہے موسم، بارش ہو تو سوچیں گے
    کہ ہم نے اپنے ارمانوں کو کس مٹی میں بونا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. عثمان رضا

    عثمان رضا محفلین

    مراسلے:
    4,594
    موڈ:
    Cool
    خوش آمدید اردو محفل پر

    محسن کرم کی لے بھی ہو جس میں خلوص بھی
    مجھ کو غضب کا ہے پیار اس دشمنی کے ساتھ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جس کے ہمراہ چلا تھا سارا زمانہ یارو
    کسے اُمید تھی وہ شخص بھی تنہا ہو گا
     
  7. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    دائم آباد رہے گی دنیا
    ہم نہ ہوں گے کوئی ہم سا ہو گا
     
  8. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بنجارے ہیں رشتوں کی تجارت نہیں کرتے
    ہم لوگ دکھاوے کی محبت نہیں کرتے

    کیوں بوجھ لیے بیٹھے ہو تم ذہن پہ اپنے
    ہم لوگ تو دشمن سے بھی نفرت نہیں کرتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. جٹ صاحب

    جٹ صاحب محفلین

    مراسلے:
    957
    میری آنکھوں میں انتظار کے لمحات سونپ کر
    میری نیند بھی لے گیا کوئی اپنے سفر کے ساتھ
     
  10. شمشاد

    شمشاد لائبریرین

    مراسلے:
    212,256
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    جلتے ہوئے آنچل کو کچھ اور ہوا دیجیے
    اب راکھ بنا دیجیے سب کچھ ہی جلا دیجیے
    (لبنٰی صفدر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. راجہ صاحب

    راجہ صاحب محفلین

    مراسلے:
    6,542
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    نہ ڈگمگائے کبھی ہم وفا کے رستے میں
    چراغ ہم نے جلائے ہوا کے رستے میں

    کسے لگائے گلے اور کہاں کہاں ٹھہرے
    ہزار غنچہ و گُل ہیں صبا کے رستے میں
     
  12. عثمان رضا

    عثمان رضا محفلین

    مراسلے:
    4,594
    موڈ:
    Cool
    یہ مانا بھیج دے گا ہم کو محشر سے جہنم میں
    مگر جو دل پہ گذرے گی، وہ دل ہی جانتا ہوگا
    جگر مراد آبادی
     
  13. نوید صادق

    نوید صادق محفلین

    مراسلے:
    2,278
    مجھ کو رونے سے نفرت شہرت
    کیا کروں، درد بہت ہوتا ہے

    (شہرت بخاری)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
    اے قائد اعظم تیرا احسان ہے احسان
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اے قائد تیری عظمت کو ساری قوم کا سلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    پیاس بچے کی طرح ہے اسے بہلانا ہے
    کوئی تصویر بہتے ہوئے پانی کی
    توقیر اسد، جھنگ
     
  16. نوید صادق

    نوید صادق محفلین

    مراسلے:
    2,278
    وجہِ بے گانگی نہیں معلوم
    تم جہاں کے ہو، واں کے ہم بھی ہیں


    شاعر: میر تقی میر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    امیرزادوں‌سے دلی کے مت ملا کر میر ؔ
    کہ ہم غریب ہوئے ہیں انہیں‌کی دولت سے
    خدائے سخن میرتقی میر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  18. فرذوق احمد

    فرذوق احمد محفلین

    مراسلے:
    2,617
    نہ خوابوں کی طرح نہ خیالوں کی طرح‌
    وہ شخض ریاضی کے سوالوں کی طرح

    اُلجھا ہوا ایسا کے کبھی کُھل نہیں پاتا
    سُلجھا ہوا ایسا کہ مشالوں کی طرح

    شاعر::surprise:
     
  19. ناعمہ عزیز

    ناعمہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    23,249
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    یہ بھی کیا کم ہے کہ ہم تیری تمنا میں جئیں غالب۔
    لطفِ منزل نہ سہی حسرتِ منزل ہی سہی۔۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. ایمان فاطمہ

    ایمان فاطمہ محفلین

    مراسلے:
    66
    معذرت چاہتی ہوں میں نے یہ شعر کسی اور طرح سے سنا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر