تعارف اپنی تعریف!

روبی عابدی

محفلین
السلام علیکم
ہم سے کہا گیا اپنی تعریف کریں ہم اس گروپ پہ کافی دنوں سے ہیں اکثر و پیشتر یہاں سے گزر ہوجاتا ہے مگر صرف کالم پڑھتے ہی تھے کبھی لکھنے کا نہیں سوچا تھا خیر تو۔۔۔
ہمارا نام روبی ہے اب ہم کیا اپنی تعریف کریں
اس پہ یہ بات یا لطیفہ جو بھی سمجھیں یاد آگیا کہ:
شادی کی رات دولھا نے دولھن سے کہا
آپ کی تعریف؟
دولھن نے بہت شرماتے ہوئے جواب دیا
آپٌ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تعریف تو وہ ہوتی ہے جو دوسرے کریں
ہماری امی ( اللہ انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین)
اکثر کہیں جاتی تو ہم بہنیں کہتی آپ کبھی ہم سب کی تعریف نہیں کرتی تو وہ ہمیشہ یہ کہا کرتی تھیں کہ تعریف تو وہ ہوتی ہے جو دوسرے کریں بھلا اپنے منہ سے کیا تعریف کر کے میاں مٹھو بننا

والسلام
 
وعلیکم السلام! محفل پر ڈھیر خوش آمدید !!
اکثر کہیں جاتی تو ہم بہنیں کہتی آپ کبھی ہم سب کی تعریف نہیں کرتی تو وہ ہمیشہ یہ کہا کرتی تھیں کہ تعریف تو وہ ہوتی ہے جو دوسرے کریں بھلا اپنے منہ سے کیا تعریف کر کے میاں مٹھو بننا
مجھ کویقیں ہے سچ کہتی تھیں جو بھی امی کہتی تھیں
جب میرے بچپن کے دن تھے چاند پہ پریاں رہتی تھیں!!

اماں تو سچ ہی کہتی ہیں جو بھی کہتی ہیں!!
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
وعلیکم السلام!! اردو محفل میں خوش آمدید :)
چلیں تعریف نہ کریں اپنا کچھ مختصر سا تعارف دے دیں.. کیا کرتی ہیں؟؟ مشاغل کیا ہیں؟؟ اور اردو محفل تک رسائی کیسے ہوئی :)
 
شکریہ خوش آمدید کا۔۔
پڑھنے کا شوق ہے کچھ نہ کچھ پڑھتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک انجینئیر ہیں
اور وہی کام کرتے ہیں جو ایک ڈومیسٹک انجینئیرز کام کرتے ہیں
اس کے علاوہ شعر و شاعری سے کافی لگاؤ ہے کبھی کبھار غلطی سے فی البدیہ کہہ بھی دیتے ہیں۔
یہ تو اب یاد نہیں کہ محفل تک کیسے پہنچے شاید کچھ سرچ کررہے تھے تو محفل کا پتہ ملا۔
اس لنک کو محفوظ کر لیا تھا پھر وقتاً فوقتاً ادھر سے گزر ہوتا رہا۔
یہاں سب کی باتیں بہت لطف دیتی تھیں
بس اتنی سی ہی اپنی کہانی ہے
 
روبی عابدی

محفلین
فقیر کو حسن محمود جماعتی۔۔ مختصرا جماعتی کہتے ہیں۔۔۔۔ نوازش شاید چائے لینے گيا ہے۔۔۔۔:):):)
یہ فقیر کون سی چورنگی پہ ہوتا ہے؟
اتنی جلدی کیا تھے نوازش کو چائے لانے کی ہمارا انتظار ہی کر لیا ہوتا
اب خاک اچھے لگے گے اکیلے پیتے ہوئے؟
 
محمدظہیر

محفلین
روبی صاحبہ خوش آمدید
یہ فقیر کون سی چورنگی پہ ہوتا ہے؟
اتنی جلدی کیا تھے نوازش کو چائے لانے کی ہمارا انتظار ہی کر لیا ہوتا
اب خاک اچھے لگے گے اکیلے پیتے ہوئے؟
یہ تو بڑی حاضر جوابی ہے :)
نارتھ امریکہ میں کہاں کینیڈا میں رہتی ہیں؟ :)
 
لاریب مرزا

محفلین
شکریہ خوش آمدید کا۔۔
پڑھنے کا شوق ہے کچھ نہ کچھ پڑھتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک انجینئیر ہیں
اور وہی کام کرتے ہیں جو ایک ڈومیسٹک انجینئیرز کام کرتے ہیں
اس کے علاوہ شعر و شاعری سے کافی لگاؤ ہے کبھی کبھار غلطی سے فی البدیہ کہہ بھی دیتے ہیں۔
یہ تو اب یاد نہیں کہ محفل تک کیسے پہنچے شاید کچھ سرچ کررہے تھے تو محفل کا پتہ ملا۔
اس لنک کو محفوظ کر لیا تھا پھر وقتاً فوقتاً ادھر سے گزر ہوتا رہا۔
یہاں سب کی باتیں بہت لطف دیتی تھیں
بس اتنی سی ہی اپنی کہانی ہے

بہت خوب!! :)
کتنے عرصے سے خاموش قاری ہیں اردو محفل کی؟؟
 
نایاب

لائبریرین
محترم روبی عابدی بہنا بٹیا
آپ کو اردو محفل پر دلی دعاؤں بھرا خوش آمدید
اللہ سوہنا آپ کی والدہ محترمہ کی مغفرت فرمائے آمین
مائیں سچ ہی کہتی ہیں ۔ بلاشبہ
بہت دعائیں
 
یہ فقیر کون سی چورنگی پہ ہوتا ہے؟
فقیر کا کوئي ٹھکانہ کب مخصوص ہوا ہے۔۔۔۔ ادھر ڈوبے ادھر نکلے۔۔۔!!
اتنی جلدی کیا تھے نوازش کو چائے لانے کی ہمارا انتظار ہی کر لیا ہوتا
بہت دیر کی مہرباں آتے آتے۔۔۔ نوازش چست بندہ ہے کام وقت پر کر دیتا ہے، اس سے انتظار نہیں ہوتا!!
اب خاک اچھے لگے گے اکیلے پیتے ہوئے؟
خاک تو بالکل اور بہت اچھی لگتی ہے! اکیلے کب تھے!! ہم سب تو تھے۔۔۔۔:):):)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
ہم سے کہا گیا اپنی تعریف کریں ہم اس گروپ پہ کافی دنوں سے ہیں اکثر و پیشتر یہاں سے گزر ہوجاتا ہے مگر صرف کالم پڑھتے ہی تھے کبھی لکھنے کا نہیں سوچا تھا خیر تو۔۔۔
ہمارا نام روبی ہے اب ہم کیا اپنی تعریف کریں
اس پہ یہ بات یا لطیفہ جو بھی سمجھیں یاد آگیا کہ:
شادی کی رات دولھا نے دولھن سے کہا
آپ کی تعریف؟
دولھن نے بہت شرماتے ہوئے جواب دیا
آپٌ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

تعریف تو وہ ہوتی ہے جو دوسرے کریں
ہماری امی ( اللہ انکو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے آمین)
اکثر کہیں جاتی تو ہم بہنیں کہتی آپ کبھی ہم سب کی تعریف نہیں کرتی تو وہ ہمیشہ یہ کہا کرتی تھیں کہ تعریف تو وہ ہوتی ہے جو دوسرے کریں بھلا اپنے منہ سے کیا تعریف کر کے میاں مٹھو بننا

والسلام
و علیکم السلام
اردو محفل فورم میں خوش آمدید!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکریہ خوش آمدید کا۔۔
پڑھنے کا شوق ہے کچھ نہ کچھ پڑھتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک انجینئیر ہیں
اور وہی کام کرتے ہیں جو ایک ڈومیسٹک انجینئیرز کام کرتے ہیں
اس کے علاوہ شعر و شاعری سے کافی لگاؤ ہے کبھی کبھار غلطی سے فی البدیہ کہہ بھی دیتے ہیں۔
یہ تو اب یاد نہیں کہ محفل تک کیسے پہنچے شاید کچھ سرچ کررہے تھے تو محفل کا پتہ ملا۔
اس لنک کو محفوظ کر لیا تھا پھر وقتاً فوقتاً ادھر سے گزر ہوتا رہا۔
یہاں سب کی باتیں بہت لطف دیتی تھیں
بس اتنی سی ہی اپنی کہانی ہے
اردو محفل پر آپ کی دلچسپی کے موضوعات کون سے ہیں، علاوہ ازیں نثر سے کس حد تک دلچسپی ہے؟
 
Top