اپنا فائر فاکس براؤزر بنائیں۔

محمدصابر

محفلین
موزیلا ، فائر فاکس کے اگلے ورژن کے ساتھ آپ کو اپنا کسٹمائزڈ براؤزر بنانے کے لئے سہولت فراہم کرے گی۔ جس میں‌آپ اپنی مرضی سے فائر فاکس کو تبدیل کرکے ان تبدیلیوں‌کو محفوظ کریں‌گے اور کسی بھی دوسرے ڈیسک ٹاپ پر انسٹال کر سکیں گے۔
Customize your browserپروگرام ان انٹرپرائز آرگنائزیشنز کے لئے ہے جو اپنے یوزر کو کچھ سہولیات جیسے طے شدہ بک مارکس وغیرہ دینا چاہتی ہے یا کچھ سہولیات جیسے ہوم پیج کی تبدیلی نہیں‌دینا چاہتی۔
ویسے پہلے اس کام کے لئے انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہو رہا ہے۔ کیونکہ اس کے ذریعے آپ ایک پالیسی بنا کر اپنے مطلب کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔ فائر فاکس کے اس عمل کے بعد وہ اپنا دائرہ کار ان آرگنائزیشنز کے اندر تک بڑھا لے گی۔
تفصیل
 
Top