اپریل فول

زلفی شاہ

لائبریرین
اپریل فول کی تاریخ کیا ہے؟ اپریل فول کیا ہے؟ اس سے ہٹ کر اس امر پر گفتگو ہوگی کہ اپریل فول میں ہوتا کیا ہے۔ یہی نا کہ دوسروں کو جھوٹ بول کر تنگ کیا جائے۔ کبھی ہم نے سوچا کہ ہمارا ایک جھوٹ یا ایک جھوٹی خبر ہمارے کسی دوست، عزیز یا رشتہ دار کو نقصان، تکلیف یا صدمہ پہنچا سکتی ہے۔جبکہ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔
مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں (مسلم)
اور فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے، اس شخص کے لیے بربادی ہے جو لوگوں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولے۔ (ترمذی و مشکوٰۃ)
قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔
اور جھوٹوں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہے۔ (آل عمران آیت 61)
کیا آپ جھوٹ بول کر یا جھوٹے کا ساتھ دے کر اللہ کے لعنت پانے والوں میں اپنا نام لکھوانا پسند کرتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
کر کے پریشان لوگوں کو خوش ہوتا ہے تو
جھوٹ بول کر مسلمانوں کو دکھ دیتا ہے تو
سمجھ کر خود کو ماہر جھوٹوں کی محفل میں
سردار بننے کی ناکام کوشش کرتا ہے تو
مذاق، کھیل اور تفریح سمجھتا ہے تو جسے
نہ جانے کتنوں کی زندگیوں سے کھیلتا ہے تو
ذمے داریاں ہیں جوتیری وہ تجھے یاد نہیں
کر کے بیہودگیاں بڑی بھول کرتا ہے تو
خدا سلامت رکھے ہر اک مسلماں کو نقصان سے
سنبھل جا صاحب کیوں جہنم کی جانب چلتا ہے تو
 
Top