آئی سی سی کا دوہرا معیار،خلاف ورزی پرکوہلی کو کلین چٹ دیدی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کونیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے باوجودکلین چٹ دے دی گئی، اور ان سے باز پرس تک نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران واکی ٹاکی پر کسی سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے یہ خلاف ورزی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واکی ٹاکی استعمال کرکے کی ۔

کوہلی کی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد بھارتی میڈیا میں ہنگامہ برپا ہوا کہ کوہلی آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں اور ان کے خلاف بڑی کارروائی کی جاسکتی ہے تاہم آئی سی سی نے معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد کوہلی کو کلین چٹ دے دی ۔

آئی سی سی کے آرٹیکل 4اعشاریہ 2 کے مطابق میچ کے دوران کسی بھی قسم کے لیپ ٹاپ، انٹر نیٹ، لینڈ لائن ، فون یا کسی دوسرے آلے کے استعمال پر پابندی ہوتی ہے، تاہم کھلاڑی آپس میں بات چیت کے لیے ڈگ اور ڈریسنگ روم کے درمیان واکی ٹاکی استعمال کرسکتے ہیں۔ بھارتی کپتان نے منیجر سے واکی ٹاکی استعمال کرنے کی اجازت بھی لی تھی۔
روزنامہ جنگ
 

محمد وارث

لائبریرین
نقیبی صاحب اگر برا نہ مانیں تو "جنگ" کی سنسنی خیز خبروں کی بجائے کسی اچھی نیوز سائٹ کی خبریں شیئر کیا کریں، لیکن ایسی سائٹ ہے کونسی! :)

چار پیراگرافس کی سنسنی کے بعد آخری ڈیڑھ جملوں میں حقیقت بیان کی ہے!
 
نقیبی صاحب اگر برا نہ مانیں تو "جنگ" کی سنسنی خیز خبروں کی بجائے کسی اچھی نیوز سائٹ کی خبریں شیئر کیا کریں، لیکن ایسی سائٹ ہے کونسی! :)

چار پیراگرافس کی سنسنی کے بعد آخری ڈیڑھ جملوں میں حقیقت بیان کی ہے!
بہتر سر۔
 
Top