اِندرا ورما ::::: دِل کے بے چین جزیروں میں اُتر جائے گا ::::: Indira Varma

طارق شاہ

محفلین

غزل

اِندرا ورما

دِل کے بے چین جزیروں میں اُتر جائے گا
درد آہوں کے مقدّر کا پتہ لائے گا

میرے بچھڑے ہُوئے لمحات سجا کر رکھنا
وقت لفظوں میں غزل بن کے ٹھہر جائے گا

اُس کی ہر بات جَفا پیشہ ہُوئی ہے اکثر
زخم کا خوف کبھی اُس کو بھی دہلائے گا

وقت خاموش ہے ٹوٹے ہُوئے رِشتوں کی طرح
وہ بَھلا کیسے مِرے دِل کی خبر پائے گا

شام غم آج بھی گزُری ہے حَسیں خوابوں میں
غم جاناں تو محبّت میں سِتم ڈھائے گا

دِل مِرا آج جفاؤں پہ بہت نازاں ہے
میرے ہونٹوں پہ تبسّم ہی نظر آئے گا

اُس کے مضراب سے جب راگ بنیں گے دِیپک
میگھ چُپکے سے مِرے دل پہ بَرس جائے گا

اِندرا وَرما

دہلی ، انڈیا
 
Top