اُردُو میں عالمی انسائیکلوپیڈیا

ساجد

محفلین
نام کتاب: عالمی انسائیکلوپیڈیا

مصنف: یاسر جاوید

صفحات: 2518

قیمت: 5000 روپے

(دو جلددوں کا سیٹ)

ناشر: الفیصل، ناشران و تاجرانِ کتب۔ غزنی سٹریٹ۔ اردو بازار، لاہور
----
عالمی انسائیکلوپیڈیا میں مستند ماخذوں پر مبنی سترہ ہزار سے زائد اندراجات ہیں اور سات ہزار سے زائد تصاویر۔ یہ کام اس لیے عمدہ ہے کہ اس میں ایسے اندراجات معقول تعداد میں ہیں جو پاکستان، ہندوستان اور مسلمانوں سے متعلق تاریخی، سوانحی، ادبی، جغرافیائی، سائنسی، فنی اور ثقافتی معلومات فرام کرتے ہیں اور ایسے اندراجات اول تو انسائیکلوپیڈیا بریٹانیکا اور انکارٹا میں دستیاب نہیں ہیں اور ہیں اتنے تفصیلی نہیں ہیں۔

بہت دلچسپ حوالہ نکتۂ نظر کے عنوان سے لکھے گئے پیش لفظ میں دیا گیا ہے۔ یاسر جواد کا کہنا ہے کہ ’بریٹانیکا میں سکواش کی تاریخ کے ممتاز ترین کھلاڑی جہانگیر خان کا اندراج نہیں ہے‘۔ انہوں نے اور بھی ایسے حوالے دیئے ہیں کہ ذہن قبول نہیں کرتا۔ مثلاً ان کا کہنا ہے کہ محمد رفیع اور لتا منگیشکر کے بارے میں بریٹانیکا خاموش ہے۔
تفصیل یہاں دیکھئیے۔
 
Top