اُردو نوٹ پیڈ کے بارے میں سوالات

جعفری

محفلین
السلامُ علیکم
میں نے حال ہی میں اپنے کمپیوٹر (وینڈوز 2000) میں اُردو ایڈیٹر‌ (نوٹ پیڈ) انسٹال کیا ہے مگر جب میں اُس میں ٹائپ کرتا ھوں تو اُس میں ھر حرف الگ الگ دیکھائی دیتا ہے۔ مثلاََ جعفری کے بجائے ی ر ف ع ج۔ مُجھے یقین ہے کہ اسکا حل بہت ہی آسان ھو گا مگر مُجھے اس سلسلے میں آپکی مدد کی ضرورت ہے۔

میرا دوسرا سوال یا گزارش آپ حضرات سے یہ کے یہاں پر یقیناََ میرے ایسے اور لوگ بھی آتے ھوں گے جن کو آی-ٹی کے بارے میں کوئی زیادہ معلومات نہیں ہیں، کیا ہی اچھا ھواگر اُنکی اور میری آسانی کیلئے بہت سی معلومات آسان اُردو میں فراھم کی جائیں۔
شکریہ
 

اجنبی

محفلین
جعفری میرے پاس بھی ونڈوز 2000 ہے ۔ آپ نے شاید ڈیفالٹ انسٹالیشن پر اکتفا کر لیا ہے جو کہ یونیکوڈ کے لیے صحیح نہیں ہے ۔ آپ ونڈوز 2000 کا سروس پیک 3 انسٹال کریں گے تو سب ٹھیک ہو جائے گا ۔

مبتدی حضرات کے لیے معلومات فراہم کی جاتی ہیں ۔ آُپ پورے بورڈ کو کھنگال کر دیکھیے کچھ نہ کچھ مل ہی جائے گا ۔ ورنہ اس طرح سوالات کے ذریعے معلومات حاصل کرتے رہیے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جعفری صاحب، ہمیں بھی اس بات کا احساس ہے کہ تمام ضروری معلومات معبوط انداز میں مہیا نہیں کی گئی ہیں لیکن ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ ایک مرتبہ وکی پیڈیا کی انٹگریشن کا کام مکمل ہو گیا تو ایک ذخیرہ معلومات (Knowledge Base) ترتیب دینے میں آسانی ہو جائے گی۔

جہاں تک آپ کی پرابلم کا تعلق ہے تو اس کے لیے ذیل کے ربط سے رجوع کریں۔

http://www.urduweb.org/blog/2005/05/33/

اگرچہ یہ ونڈوز ایکس پی سے متعلق ہے لیکن اس کا اطلاق ونڈوز 2000 پر بھی ہوتا ہے۔ ونڈوز 2000 میں اردو انسٹال کرنے کے لیے آپ ذیل کے ربط سے رجوع کریں۔

http://www.urduweb.org/wiki/UrduOnWindows2000
 
Top