اُردو سوشل میڈیا سمٹ 2015 کراچی مئی 8

زبیر مرزا

محفلین
13713_866096793448427_7919271500724236955_n.png
السلام علیکم
ملو، جڑو، بڑھو
اردو سورس ، کراچی یونیورسٹی کے اشتراک سے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد کر رہا ہے جہاں ٹیکنالوجی ، معیشت ، میڈیا، تعلیم، ادب، ای کامرس ، فنون لطیفہ اور سماج سے متعلق سرکردہ افراد کی بڑی تعداد میں شرکت اردو سے متعلق اس مفروضے کو ختم کردے گی کہ یہ زبان جدید دور کے تقاضوں، ٹیکنالوجی اور کاروباری ضروریات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ اس بین الاقوامی سمٹ میں پاکستان کے طول و عرض، ہندوستان، خلیجی ممالک، جاپان اور یورپ سے آنے والےاردو بلاگرز اورایکٹیوسٹ ملو جلو اور بڑھو کے عنوان سے فاصلے کم کرتے، ماہرین ،اساتذہ اور دانشوروں سے سیکھتے، مسائل پر بحث کرتے اور آگے بڑھنے کے مواقع ڈھونڈنتے نظر آئیں گے۔
مزیدمعلومات درج ذیل لنک پرکلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں اور شرکت کے خواہش مند اپنی نشست مخصوص کرسکتے ہیں-
http://urdusms.urdusource.com/
فیس بُک کا صفحہ
https://www.facebook.com/events/885053548207585/885937214785885/

552aacfc416f90126f4e8597_urdu-socialmedia-summit-2015-pakistan.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
کراچی: اردو سورس اور جامعہ کراچی نے پہلی بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
(ایکسپرس نیوز)
پیر کے روز پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے اردو سورس کے بانی عامر ملک نے کہا کہ سمٹ 8 مئی کو جامعہ کراچی کے ایچ ای جے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس کا مقصد انٹرنیٹ پر اردو کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والے تکنیکی اور غیرتکنیکی ماہرین کو ایک چھت کےنیچے جمع کرنا ، ایک دوسرے کے تجربے سے سیکھنا ، نئی راہیں تلاش کرنا اور مل جل کر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی خاص بات بلاگرز اور سوشل میڈیا ایوارڈز ہیں جو بلاگنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں مثبت تبدیلی کے لیے سرگرم افراد اور اداروں کو دیئے جائیں گے جن کا مقصد ان کی محنت کو سراہنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی یونیورسٹی جرنلسٹ ایسوسی ایشن (کوجا) کے سربراہ عمیر انصاری کا کہنا تھا کہ قومی زبان کے فروغ کے لیے ہونے والی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی جامعہ کراچی کی ایک احسن روایت رہی ہے اور ہم نے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اردو سوشل میڈیا سمٹ کے شاندار منصوبے کو اردو سورس کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سمٹ میں ذہین نوجوانوں کے منفرد اور اچھوتے خیالات سامنے لائیں گے جب کہ اس سمٹ میں ای کامرس،آن لائن مارکیٹنگ ، روایتی میڈیا و نیو میڈیا کی جنگ اورسیاسی و سماجی اصلاحات پر دلچسپ مکالمے بھی ہوں گے۔
 

زبیر مرزا

محفلین
شبعہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی اور اردو سورس کی جانب سے پاکستان کےپہلے بین الاقوامی اردو سوشل میڈیا سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں سوشل میڈیا ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ای-بلاگرز ، ای کامرس ، ڈیجیٹل میڈیا، علم و ادب اور دنیائے فن و صحافت سے تعلق رکھنے والی مشہور ومعروف ملکی و بین الاقوامی شخصیات شرکت کررہی ہیں
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1102834089&Issue=NP_KHI&Date=20150507

1102834089-1.jpg
 

زبیر مرزا

محفلین
:)
مجھے تو ابھی ہی پتہ چلا ہے۔ شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ :)
ہیں کیوں بھئی ایک دن چھٹی کرلیں جاب سے پاکستان کے دیگروشہروں سے بھی بلاگر شرکت کررہے - ایک مفید نشست ہوگی آپ کو شرکت کرنی چاہیے-
کیاآپ کو فیس بُک پہ میرا اس میں شرکت کا ٹیگ موصول نہیں ہواتھا؟
 

محمداحمد

لائبریرین
ہیں کیوں بھئی ایک دن چھٹی کرلیں جاب سے پاکستان کے دیگروشہروں سے بھی بلاگر شرکت کررہے - ایک مفید نشست ہوگی آپ کو شرکت کرنی چاہیے-
کیاآپ کو فیس بُک پہ میرا اس میں شرکت کا ٹیگ موصول نہیں ہواتھا؟

دیکھتا ہوں۔ کل کیا صورتحال ہوتی ہے۔ اللہ مالک ہے۔

فیس بک پر شاید ملا ہو۔ لیکن فیس بک پر میں سرسری ہی جاتا ہوں وہ بھی باقاعدہ نہیں جاتا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
محمداحمد بھائی آپ شریک ہونا چاہیں تو حسان خان یا مہدی حجازنقوی سے رابطہ کرلیں یہ لوگ شرکت کررہے ہیں- اُردومحفل سے فہیم اور بھی کافی احباب ہوں گے وہاں -
 

تلمیذ

لائبریرین
محمداحمد بھائی آپ شریک ہونا چاہیں تو حسان خان یا مہدی حجازنقوی سے رابطہ کرلیں یہ لوگ شرکت کررہے ہیں- اُردومحفل سے فہیم اور بھی کافی احباب ہوں گے وہاں -
گجرات سے مشہور بلاگر اور اردو انسٹالر کے خالق جناب بلال, (ایم بلال ایم) بھی اپنے ایک دوست غلام عباس صاحب کے ہمراہ کراچی کے لئے روانہ ہو چکے ہیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
یہ ملک گیر بلکہ عالم گیر اجتماع اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ میڈیا، (پرنٹ اور آن لائن )دونوں پر اس کا خوب ابلاغ کیا جائے تاکہ اردو زبان کی عالمی سطح پر تشہیر اور ترویج کا بندوبست ہو سکے۔ ایک آدھ ٹی وی ٹاک شو بھی اس میں ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ امید کہ ارباب انتظام یقیناً اس ضمن میں ضرور کچھ نہ کچھ کررہے ہوں گے۔
محترم زبیر مرزا, صاحب سے التماس ہے کہ اجلاس کے بعد اہل محفل کے پڑھنے کے لئے ایک روئداد بمع تصاویر ضرور مرحمت فرمائیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
یہ ملک گیر بلکہ عالم گیر اجتماع اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ میڈیا، (پرنٹ اور آن لائن )دونوں پر اس کا خوب ابلاغ کیا جائے تاکہ اردو زبان کی عالمی سطح پر تشہیر اور ترویج کا بندوبست ہو سکے۔ ایک آدھ ٹی وی ٹاک شو بھی اس میں ممد و معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ امید کہ ارباب انتظام یقیناً اس ضمن میں ضرور کچھ نہ کچھ کررہے ہوں گے۔
محترم زبیر مرزا, صاحب سے التماس ہے کہ اجلاس کے بعد اہل محفل کے پڑھنے کے لئے ایک روئداد بمع تصاویر ضرور مرحمت فرمائیں۔
جی ان شاءاللہ ویسے لائیو اسٹریمنگ کا بھی کہا گیا ہے - مجھے جیسے اُس کا لنک ملا میں یہاں پوسٹ کردوں گا - ہمارے کافی محفلین وہاں موجودہوں گے سمیت ہمارے حسان خان کے اگر وہ امتحانات میں
مصروف نہ ہوں تو روای کے فرائض نبھائیں اور ذراقلم کے جوہردکھائیں :)
 

زبیر مرزا

محفلین
اس سلسلے میں عامرملک ، ابوشامل(فہدکہیر) ، کاشف نصیر، محمد اسد ، شعیب صفدرگھمن ، فہیم اور دیگر احباب نے بہت محنت کی ہے اس کے انقعاد کے لیے اور بےحدمبارک باد کے مستحق ہیں
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت شکریہ، میرزا صاحب۔
لائیو دیکھ رہا ہوں۔ وڈیو تو بالکل ٹھیک چل رہی ہے لیکن آواز اتنی دھیمی ہے کہ ذرا بھی سمجھ نہیں آرہی۔
 

زبیر مرزا

محفلین
بہت شکریہ، میرزا صاحب۔
لائیو دیکھ رہا ہوں۔ وڈیو تو بالکل ٹھیک چل رہی ہے لیکن آواز اتنی دھیمی ہے کہ ذرا بھی سمجھ نہیں آرہی۔
جی سر آواز ذراکم ہے لیکن قابل سماعت میری جانب تو- تقریب ابھی جاری ہے ظہرانے کےوقفے میں پیغام بھیج دیتا ہوں منتظمین کو
اس سلسلے میں -
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
آواز کچھ بہتر ہوئی ہے۔، میراخیال ہے۔ یہ ہیڈ فونز کا نقص تھا۔
براہ مہربانی منتظمین کو یہ پیغام بھی بھیجیں کہ اسٹیج پر تقریر کرنے والےمقرر کو وقفے وقفے سے زوم کر کے دکھانے کی کوشش کریں،۔
 
Top