1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

اَبر کے چاروں طرف باڑ لگا دی جائے۔ شہزاد قیس

شیزان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 2, 2014

  1. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    اَبر کے چاروں طرف باڑ لگا دی جائے
    مفت بارِش میں نہانے پہ سزا دی جائے


    سانس لینے کا بھی تاوان کیا جائے وُصول
    سب سِڈی دُھوپ پہ کچھ اور گھٹا دی جائے


    رُوح گر ہے تو اُسے بیچا ، خریدا جائے
    وَرنہ گودام سے یہ جنس ہٹا دی جائے


    قہقہہ جو بھی لگائے اُسے بِل بھیجیں گے
    پیار سے دیکھنے پہ پرچی تھما دی جائے


    تجزیہ کر کے بتاؤ کہ منافع کیا ہو
    بوندا باندی کی اَگر بولی چڑھا دی جائے


    آئینہ دیکھنے پہ دُگنا کرایہ ہو گا
    بات یہ پہلے ، مسافر کو بتا دی جائے


    تتلیوں کا جو تعاقب کرے ، چالان بھرے
    زُلف میں پھول سجانے پہ سزا دی جائے


    یہ اَگر پیشہ ہے تو اِس میں رِعایت کیوں ہو
    بھیک لینے پہ بھی اَب چنگی لگا دی جائے


    کون اِنسان ہے کھاتوں سے یہ معلوم کرو
    بے لگانوں کی تو بستی ہی جلا دی جائے


    حاکمِ وَقت سے قزاقوں نے سیکھا ہو گا
    باج نہ ملتا ہو تو گولی چلا دی جائے


    کچی مِٹّی کی مہک مفت طلب کرتا ہے
    قیس کو دَشت کی تصویر دِکھا دی جائے

    شہزاد قیس
    "اِنقلاب" سے انتخاب
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. نوشاب

    نوشاب محفلین

    مراسلے:
    746
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    دور حاضر کی تصویر کشی کی گئی ہے اس نظم میں تو ۔۔
     
    • متفق متفق × 2
  3. لئیق احمد

    لئیق احمد معطل

    مراسلے:
    12,179
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    شاعر نے جوش میں آکر شاعری بہت زبردست کی ہے۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
  4. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    متفق۔۔
    طنزیہ پیرائے میں حقیقت کا کیا خوب بیان ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    لاجواب انتخاب شیزان بھائی۔۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    شکریہ۔۔
    بہت خوش رہیئے ذوالقرنین بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. ماہی احمد

    ماہی احمد لائبریرین

    مراسلے:
    12,423
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Happy
    واہ، عمدہ انتخاب!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  8. شیزان

    شیزان لائبریرین

    مراسلے:
    6,469
    موڈ:
    Cool
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,927
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ واہ، غزل نہ ہوئی، اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر ہو گئی۔ بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,163
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    زبردست!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر