اویان اے یارِ وفاداریم اویان (ترکی نوحہ مع متن و ترجمہ)

حسان خان

لائبریرین
گلوکارہ: نشہ دمیر (تُرکیہ)
شاعر: حُسین غفّاری اردبیلی (ایرانی آذربائجان)
زبان: تُرکی

متن:
اۏیان ای یارِ وفادارېم اۏیان
منی تک قۏیما علم‌دارېم اۏیان
شرف‌النّاسېم اۏیان، گؤزل عباسېم اۏیان!

سنه من قانه باتان آی دییه‌رم
سینه‌وی لاله‌لره تای دییه‌رم
داش آتان‌لار‌دان اگر اۏلسا امان
تؤکه‌رم گؤز یاشې لای‌لای دییه‌رم

امان، امان، امان، امان، آی قارداش!

سنی اکبر جانی کیم‌دن سۏروشوم
نه گلیب قارداشیمین قۏل‌لارینا
قره معجرلریمین وای گۆنونه
سۆد امر اصغریمین وای گۆنونه

شرف‌النّاسېم اۏیان، گؤزل عباسېم اۏیان!

اۏیان ای یارِ وفادارېم اۏیان،
منی تک قۏیما علم‌دارېم اۏیان.


ترجمہ:
بیدار ہو، اے میرے یارِ وفادار بیدار ہو
مجھ تنہا مت چھوڑو، اے میرے علم دار بیدار ہو
اے میرے شرف الناس بیدار ہو، اے میرے عباسِ زیبا بیدار ہو!

تمہیں میں خون میں آغشتہ چاند کہوں گا
تمہارے سینے کو لالوں کی مانند کہوں گا
سنگ پھینکنے والوں سے اگر اماں ہو
تو اشک بہاؤں گا اور [تمہارے لیے] لوری کہوں گا

امان، امان، امان، امان، اے برادر!

تمہیں جانِ اکبر [کی قسم]، کس سے پوچھوں
کہ میرے برادر کے بازوؤں پر کیا گذرا؟
میری سیاہ چادر [زنان] کے ایام پر وائے
میرے شیر خوار اصغر کے ایام پر وائے!

اے میرے شرف الناس بیدار ہو، اے میرے عباسِ زیبا بیدار ہو!

بیدار ہو، اے میرے یارِ وفادار بیدار ہو،
مجھے تنہا مت چھوڑو، اے میرے علم دار بیدار ہو۔


ترکیہ کے سرکاری شَبَکے ٹی آر ٹی پر 'نشہ دمیر' کی آواز میں اس نوحے کا اجرا سنیے:
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
یہ نوحہ خطۂ آذربائجان کا بہت مشہور نوحہ ہے۔ چونکہ آذربائجان اور ترکیہ ہم زبان ہیں، اس لیے یہ نوحہ سرحد عبور کر کے ترکیہ میں بھی معروف ہو گیا ہے۔ خانم نشہ دمیر نے آذربائجانی لہجے میں نوحہ پڑھنے کی کوشش کی ہے، لیکن چند جگہوں پر اناطولیائی لہجہ غالب ہو گیا ہے۔ مثلاً:
× وفادار کو ویفادار
× قانہ (بہ خون) کو امالے کے ساتھ قانے
× بہانے کو آذربائجانی ترکی میں تؤکمک (tökmək) کہتے ہیں۔ خانم نے اناطولیائی لہجے کی طرح دؤکمک پڑھا ہے۔


پس نوشت: آذربائجانی ترکی میں 'ق' کا تلفظ 'غ' کیا جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:
Top