اوکسفرڈ انگلش اردو ڈکشنری مرتبہ شان الحق حقّی

مومن مخلص

محفلین
کیا کوئی محترم؍محترمہ یہ بتا سکتے ہے کہ اوکسفرڈ انگلش اردو ڈکشنری مرتبہ شان الحق حقّی کا کوئی نیا ایڈیشن شائع ہوا ہے کیا ،۲۰۰۳ء کے بعد سے؟؟؟
اور کیا مجھے اس کی یا پہلے ایڈیشن کی ہی پی۔ڈی۔ایف فائل کی لنک مل سکتی ہے کسی سے؟؟
 
ابن عادل

محفلین
میرا خیال ہے اس کا ہر سال ہی نیا ایڈیشن نکلتا ہے ۔ میں نے حالیہ ایکسپو(کراچی ) سے خریدا تھا ۔ سن یاد نہیں لیکن اغلب یہ ہے کہ وہ اسی سال کی طباعت تھی۔
 
مومن مخلص

محفلین
میرا خیال ہے اس کا ہر سال ہی نیا ایڈیشن نکلتا ہے ۔ میں نے حالیہ ایکسپو(کراچی ) سے خریدا تھا ۔ سن یاد نہیں لیکن اغلب یہ ہے کہ وہ اسی سال کی طباعت تھی۔
آپ کے پاس ہے تو اس کے لیے ایک سوال آپ سے کرنا چاہوں گا۔ کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں Arbitrary کی اس میں کیا کیا معنی دی ہیں؟؟؟
 
ابن عادل

محفلین
آپ کے پاس ہے تو اس کے لیے ایک سوال آپ سے کرنا چاہوں گا۔ کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں Arbitrary کی اس میں کیا کیا معنی دی ہیں؟؟؟

اس وقت آلکس کے مارے نہ دیکھ پایا ۔ لکھا ہے دسویں طباعت 2014
آپ کے لفظ کے معنیٰ ہیں
  1. نا کافی واقفیت یا الل ٹپ انتخاب پر مبنی،اندھا دھند
  2. زبردستی ،آمرانہ ،من مانا
 
مومن مخلص

محفلین
کیا آپ میں سے کوئی بتا سکتا ہے کہ اگر اس لغت کا جدید ایڈیشن آن لائن خریدنا ہو تو میں کہاں سے خرید سکتا ہوں؟؟؟
 
تلمیذ

لائبریرین
جہاں تک میرے علم میں ہے، آکسفورڈ کی انگریزی اردو لُغت کا کوئی آن لائن ورژ ن تیارنہیں کیا گیا۔ واللہ اعلم۔
 
Top