اوپن آفس

مہوش علی

لائبریرین
میرا سوال یہ ہے کہ اوپن آفس کی مدد سے ڈاک بُک کیسے بنائی جا سکتی ہے۔

اور بنیادی طور پر ان چیزوں کی بھی براہ مہربانی وضاحت فرما دیں کہ ایکس ایم ایل کیا ہے اور اسے ایچ ٹی ایم ایل پر فوقیت کیوں حاصل ہے۔

نیز اوپن آفس سیکشن کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے پیچھے کیا لوجک ہے اور اس کی کیا افادیت ہے۔

(اصل میں مجھے اوپن آفس میں ایسی چیز چاہیے جیسی کہ م۔س۔ ورڈ میں Splitter ہوتا ہے۔

شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، السلام علیکم۔ آپ نے تو ایک ہی سانس میں اتنے سوال پوچھ لیے کہ محفل والے حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ :p اوپن آفس کے بارے میں تو شاید جیسبادی زیادہ بہتر طور پر بتا سکیں گے۔ جہاں تک رہا سوال XML کی HTML پر فوقیت کا تو وہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا کہ برتری کا معیار تقوٰی ہے۔ :D چلیں مذاق چھوڑتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتی ہی ہیں کہ HTML ویب پیج بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ اس کے مقابلے میں XML محض ڈیٹا کو structured انداز میں ڈیفائن کرنے کا ایک معیار ہے۔ اس طرح HTML اور XML دو مختلف چیزیں ہیں۔ البتہ HTML کو اگر خاص سٹکرکچرڈ انداز میں لکھا جائے تو یہ بذات خود ایک XML کا روپ دھار لیتی ہے جسے XHTML کہا جاتا ہے۔ XHTML کو واقعی HTML پر فوقیت حاصل ہے کیونکہ تمام ماڈرن ویب اپلیکیشنز presentation layer کے لیے XHTML کو استعمال کرتی ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
اس کی اہمیت کا میں ایک پریکٹل نمونہ دکھاتا ہوں۔ اوپن آفس ورژن دوکے رائٹر میں فائل بنائئے اور اسی کےاو۔ڈی۔ٹی فارمیٹ میں محفوظ کرلیجئے۔ یہ فائل اوپن آفس نہ ہونے پر بھی پڑھی جا سکتی ہے، اسے اوپن وتھ کر کے اپنے ان زپ پروگرام میں ان زپ کریں، یہ در اصل ایک آر کائیو فائل نکلے گی، اس میں ایک ایکس ایم ایل فولڈر میں ٹیکسٹ فولڈر ہوگا، اور اس میں آپ اپنا ڈاکیومنٹ بطور ٹیکسٹ فائل کھول اور پڑھ سکتے ۔سکتی ہیں۔ میں نے اس ترکیب سے اپنے اوپن آفس ڈاکیومنٹس ان سسٹمس میں بھی کھول لئے ہیں جہاں اوپن آفس انسٹال نہیں تھا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ۔

آپ لوگوں نے بہت کام کی باتیں بتائی ہیں۔ انہی باتوں کو بنیاد بنا کر اب میں آگے پڑھ رہی ہوں اور چیزیں (جو پہلے بالکل سمجھ نہیں لگی تھیں) سمجھ آنے لگی ہیں۔

ایک آخری سوال، یہ ڈاک بُک کیا بلا ہے اور اس کے لیے تقویٰ کا کون سا معیار قائم کرنا پڑے گا؟ ہم تو ابھی ایچ ٹی ایم ایل کے تقوے کے معیار تک بھی نہیں پہنچ سکے کہ اِن ایماں کی حرارت والوں (یعنی انگریزوں) نے تقوے کی اگلی منزلیں تیار کر کے کھڑی کر دیں۔

ویسے میں اس فورم کو دیکھتی ہوں تو جیسبادی، نبیل، زکریا جیسے نام تقوے میں سرفہرست نظر آتے ہیں، جبکہ راجہ صاحب اور میرا نام تو گنہگاروں کی فہرست میں لکھا نظر آتا ہے۔ :)

مختصرا عرض ہے کہ سنا تھا کہ ڈاک بُک کے ذریعے ایک بڑے آرٹیکل کو خود بخود ابواب میں منقسم کیا جا سکتا ہے، جبکہ فہرستِ مضامین بھی خود بخود بن جاتی ہے۔

مثال کے طور پر صحیح مسلم کی فائل میں کئی ابواب ہیں۔ بجائے اس کے کہ اُن کی قطع و برید کر کے اس کی کُتب کی ایچ ٹی ایم ایل فائلز بنائی جائیں، کسی اللہ کے بندے نے تجویز دی تھی کہ اُس کی ڈاک بُک بنا لی جائے جو یہ کام خود بخود کر لیتی ہے۔

مگر یہ تجویز دے کر وہ اللہ کا بندہ غائب ہو گیا ہے، جبکہ میں یہاں حاضر ہو گئی ہوں۔

تو اب گیند متقی حضرات کے کورٹ میں موجود ہے، اور اُن سے گذارش ہے کہ وہ کھیل کو جاری رکھیں۔ شکریہ۔

والسلام۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش۔ مجھے ابھی وقت ملا ہے اس موضوع پر توجہ دینے کا۔ آپ نے تو ہمیں متقی قرار دے کر ہمیں دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اگر میرے جیسے متقی ہونے لگے تو پھر گنہگار تو بیچارے ۔۔

میں نے اوپن آفس اور ڈاک بک کے موضوع پر کچھ انٹرنیٹ پر دیکھا بھالا ہے۔ آپ موضوع بھی ایسے اٹھاتی ہیں جن کے جواب جدید ٹیکنالوجی کے پاس کم ہی ہوتے ہیں۔ اوپن آفس کے ذریعے ڈاک بک بنانے پر کچھ انفارمیشن ذیل میں موجود ہے لیکن یہ کچھ حوصلہ افزا نہیں ہے۔



[bcolor=#FFFF80:fc4ab7a806]OpenOffice and DocBook
OpenOffice and DocBook
Getting Started With DocBook on OpenOffice[/bcolor:fc4ab7a806]

ان روابط سے یہ پتا چلتا ہے کہ اوپن آفس کے لیے ڈاک بک کا ایک فلٹر موجود ہے لیکن اس میں ڈاک بک کے ٹیگز کی محدود سپورٹ موجود ہے۔ آپ ذرا دیکھیں کہ یہ انفارمیشن کس حد تک آپ کے لیے کارآمد ہے۔

مجھے اپنی تلاش کے دوران یہی تاثر ملا ہے کہ ڈاک بک بنانے کا ورک فلو قدرے پیچیدہ ہے۔ ونڈوز پر ڈاک بک بنانے کے متعلق کچھ انفارمیشن [bcolor=#FFFF80:fc4ab7a806]یہاں[/bcolor:fc4ab7a806] موجود ہے۔ اس ربط والے آرٹیکل میں بتائے گئے طریقے کے مطابق پہلے آپ کو اپنے کمپیوٹر پر cygwin انسٹال کرنا پڑے گا اور اسکے بعد کئی کمانڈ لائن ٹولز سے کام لینا ہوگا۔ یہ اب آپ کی ہمت پر منحصر ہے کہ آپ اس انفارمیشن کے ذریعے کس حد تک اپنے مقصد کو پورا کر سکتی ہیں۔ ویسے اگر آپ یہ کام کرنے میں کامیاب ہوجائیں تو بہتوں کا اس سے بھلا ہوگا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ کا بہت بہت شکریہ، آپ واقعی بہت متقی ہیں۔ :)

جب کہ میں اتنی گنہگار ہوں کہ سب انفارمیشن ہوتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر پا رہی ہوں۔ :)

بس اب دعا کی ضرورت ہے کہ اوپن آفس والے نئی ورژن میں صحیح
 
Top