اوبنٹو کے بارے میں کچھ معلومات درکار ہیں؟

راجہ وقاص

محفلین
السلام علیکم

میں نے اوبنٹو کو نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اب میں نے اس کی ڈی وی ڈی رائٹ کروا لی ہے ۔ لیکن میں اس معاملے میں بالکل کورا ہوں ۔ میں اپنے سسٹم پراوبنٹو انسٹال کرنا چاہتا ہوں ۔ پہلے میں ونڈو سیون چلا رہا ہوں۔ وہ بھی بس چلا رہا ہوں بہت زیادہ اس بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ میں یہ آپ سے ہیلپ چاہتا ہوں کہ میں اوبنتو کو جیسے سیون انسٹال کی ہے ویسے ہی انسٹال ہو گی کیا۔ کچھ اس کی انسٹالیشن کے بارے میں گائڈ کریں۔ اور کیا اوبنٹو چلانے میں آسان ہے جیسے ونڈو سیون۔ اور میں ڈی ایس ایل یوز کرتا ہوں کیا اس کی کنفگریشن میں کوئی پرابلم تو نہیں ہو گی ؟؟؟؟

پلیز میری اس بارے میں ہیلپ کی جائے۔

ویسے میں SOLARIS آپریٹنگ سسٹم بھی ڈاؤنلوڈ کر چکا ہوں ۔ اور FEDORA 12 بھی کرنے کا ارادہ ہے میں یہ سب چلانا چاہتا ہوں۔ :battingeyelashes:
 

شازل

محفلین
نہیں‌بھی اور ہاں بھی
اس کے اپنے سافٹ ویئر ہوتے ہیں
لیکن ایک طریقہ ہے کہ آپ ونڈوز کے پروگرام بھی چلا سکتے ہیں لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں‌کہ وہ چلیں گے بھی یا نہیں
پہلے آپ اس کی انسٹالیشن کرلیں پھر کئی بھائی آپ کی مدد کریں‌گے کہ کس طرح اسے استعمال کرنا ہے
 

ابوشامل

محفلین
السلام علیکم

میں نے اوبنٹو کو نیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا ہے اور اب میں نے اس کی ڈی وی ڈی رائٹ کروا لی ہے ۔ لیکن میں اس معاملے میں بالکل کورا ہوں ۔ میں اپنے سسٹم پراوبنٹو انسٹال کرنا چاہتا ہوں ۔ پہلے میں ونڈو سیون چلا رہا ہوں۔ وہ بھی بس چلا رہا ہوں بہت زیادہ اس بارے میں معلومات نہیں ہیں۔ میں یہ آپ سے ہیلپ چاہتا ہوں کہ میں اوبنتو کو جیسے سیون انسٹال کی ہے ویسے ہی انسٹال ہو گی کیا۔ کچھ اس کی انسٹالیشن کے بارے میں گائڈ کریں۔ اور کیا اوبنٹو چلانے میں آسان ہے جیسے ونڈو سیون۔ اور میں ڈی ایس ایل یوز کرتا ہوں کیا اس کی کنفگریشن میں کوئی پرابلم تو نہیں ہو گی ؟؟؟؟

پلیز میری اس بارے میں ہیلپ کی جائے۔

ویسے میں SOLARIS آپریٹنگ سسٹم بھی ڈاؤنلوڈ کر چکا ہوں ۔ اور FEDORA 12 بھی کرنے کا ارادہ ہے میں یہ سب چلانا چاہتا ہوں۔ :battingeyelashes:
میرے خیال میں آپ کے لیے زیادہ آسان یہی ہوگا کہ آپ ونڈوز کے اندر بطور پروگرام اوبنٹو کو استعمال کریں۔ ونڈوز چلانے کے دوران اوبنٹو کی سی ڈی ڈالتے ہی آپ کو ایک اسکرین نظر آئے گی جس میں لکھا ہوگا "Install inside windows" اس کے ذریعے آپ با آسانی انسٹال کر سکتے ہیں اور ہارڈ ڈسک کے پارٹیشنز اور دیگر بکھیڑوں سے بچ سکتے ہیں۔ اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اگر ان انسٹال کرنا ہو تو با آسانی ونڈوز کے Add remove programs سے کیا جا سکتا ہے۔ تب تک آپ انٹرنیٹ پر اوبنٹو کی انسٹالیشن کے مختلف ٹیوٹوریلز دیکھتے رہیں اور سیکھتے رہیں اور ساتھ ساتھ لینکس کے مزے بھی لوٹتے رہیں۔ ویسے آپ نے دیگر ڈسٹروز بھی ڈاؤنلوڈ کی ہیں لیکن میرا مشورہ ہوگا کہ پہلے اوبنٹو کو اچھی طرح استعمال کریں پھر فیڈورا وغیرہ پر ہاتھ ڈالیے گا۔
آپ ڈی ایس ایل استعمال کرتے ہیں تو آپ با آسانی اسے اوبنٹو پر چلا سکتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
اب یہ بھی بتا دیں کہ کیا اس پر عام سوفٹ وئیر بھی چلیں گے کیا ۔ مثلا جیسے کوئی بھی *.exe سوفٹ وئیر۔

کسی بھی دو مختلف آپریٹنگ سسٹمز کے پروگرام عموماً ایک دوسرے پر براہِ راست نہیں چلا کرتے۔ ایک نظام کے لیے کمپائل کیا گیا پروگرام دوسرے پر چلانے کے لیے آپ کو ایک ایسے سافٹ وئیر کی ضرورت پڑے گی جو کہ مطلوبہ پروگرام اور میزبان نظام کے درمیان مترجم کا کام کرے۔ گنو لینکس (GNU/Linux) پر ونڈوز کے پروگرام چلانے کے لیے ایسا ایک مترجم سافٹ وئیر WinE ہے جو کہ ونڈوز کے پروگرام کا گنو لینکس نظام کے اندرونی حصوں کے ساتھ رابطہ جوڑتا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ WinE آپ کے پروگراموں کو چلانے کی صد فیصد ضمانت نہیں دے سکتا کیونکہ مائیکروسافٹ والے ونڈوز نظام کی اندرونی تفصیلات کو خفیہ رکھتے ہیں جن پر وائن جیسے کسی مترجم کی کامیابی کا انحصار ہے۔ چنانچہ محدود صلاحیتوں کے ساتھ ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ ویسے بھی آپ کے اپنی ضرورت کے بیشتر پروگرام لینکس پر مل جائیں گے۔ ونڈوز کے پروگراموں کی ضرورت شاز و نادر ہی پڑے گی۔
 

ابوشامل

محفلین
میرے خیال میں گھریلو استعمال کے کسی صارف کو اوبنٹو میں سافٹ ویئرز کی کمی محسوس نہیں ہوتی، بہت کچھ اس کو انسٹالیشن کے ساتھ مل جاتا ہے حتی کہ پورا آفس بھی۔ باقی وہ افراد جو اپنے کام کے لیے ایڈوبی فوٹو شاپ اور کورل ڈرا جیسے پروفیشنل سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، کم از کم انہیں تو خرید کر ونڈوز اور یہ سافٹویئر استعمال کرنے چاہئیں کیونکہ وہ اس سے کاروباری فائدہ سمیٹ رہے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
باقی وہ افراد جو اپنے کام کے لیے ایڈوبی فوٹو شاپ اور کورل ڈرا جیسے پروفیشنل سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں، کم از کم انہیں تو خرید کر ونڈوز اور یہ سافٹویئر استعمال کرنے چاہئیں کیونکہ وہ اس سے کاروباری فائدہ سمیٹ رہے ہیں۔
جو خرید کر استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے تو ان میں سے کئی پروگراموں کے لینکس والے نسخے بھی دستیاب ہیں جنہیں چلانے کے لیے وائن جیسے کسی مترجم کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
 

ابوشامل

محفلین
جو خرید کر استعمال کرتے ہیں، ان کے لیے تو ان میں سے کئی پروگراموں کے لینکس والے نسخے بھی دستیاب ہیں جنہیں چلانے کے لیے وائن جیسے کسی مترجم کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
جی بالکل ۔۔۔۔ مثال کے طور پر کورل ڈرا کا متبادل انک اسکیپ، میں نے اسے کئی جگہ پر کورل ڈرا سے بھی بہتر پایا ہے۔ انک اسکیپ لینکس کے بعد اب ونڈوز ورژن میں بھی موجود ہے۔ اس کا نیا ورژن حال ہی میں جاری ہوا ہے۔ بہت شاندار ہے۔ میں نے اردو وکیپیڈیا پر اپنے کئی نقشے اور گرافکس انک اسکیپ پر ہی بنائے ہیں اور وہ کسی بھی پروفیشنل سافٹ ویئر کی ٹکر کے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
ویسے میں فوٹوشاپ اور ایکروبیٹ جیسے پروگراموں کے اپنے لینکس والے نسخوں کی بات کر رہا تھا۔جیسے یہاں پر ایڈوب ایکروبیٹ ریڈر کا لینکس والا نسخہ دستیاب ہے۔
http://www.adobe.com/support/downloads/product.jsp?product=10&platform=unix
اسی طرح فوٹوشاپ بھی غالباً لینکس کے لیے دستیاب ہے۔

بہتر آزاد سافٹ وئیر متبادل تو بلا شبہ موجود ہیں لیکن یہاں پر میں نے ان کی بات نہیں کی تھی۔
 

ابوشامل

محفلین
معذرت کہ میں الٹا سمجھا ۔۔۔۔ ویسے میرے علم میں نہیں ہے کہ فوٹوشاپ لینکس کے لیے دستیاب ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
ابھی میں نے تسلی کے لیے تھوڑی تلاش کی تو فوٹوشاپ کا کوئی لینکس والا نسخہ نہیں ملا۔ شاید ہے بھی نہیں۔ :biggrin: پتا نہیں وہ مضمون جو میرے ذہن میں آ رہا ہے اس میں کس پروگرام کا نام میں نے پڑھا تھا۔۔۔ :confused:
 

ابوشامل

محفلین
ہاہاہاہا ۔۔۔۔۔۔ چلیے تلاش جاری رکھیے۔ ویسے گمپ بھی برا متبادل نہیں ہے لیکن فوٹوشاپ کے عادی افراد کو استعمال میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
آخری مرتبہ فیڈورا 8 استعمال کیا تھا، بہت مزا آیا تھا۔ لیکن یہ خیال رہے کہ فیڈورا مکمل طور پر انسٹال ہونے والا آپریٹنگ سسٹم ہے، اسے "لائیو سی ڈی" یا "انسٹال ان سائیڈ ونڈوز" کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، ہو سکتا ہے اب یہ فنکشن آ گئے ہوں لیکن میرےآخری تجربے کے مطابق ایسا کچھ نہیں تھا یعنی ورژن 8 تک۔ اگر آپ لینکس پہلی بار استعمال کرنا چاہ رہے ہیں تو میں دو لینکس ڈسٹروز ہی کی سفارش کروں گا ایک اوبنٹو اور دوسرا منٹ لینکس۔ اگر ڈیٹا کھونے کا ڈر ہو تو اوبنٹو کو "انسٹال ان سائيڈ ونڈوز" کے ذریعے انسٹال کر لیں اور اللہ کا نام لے کر لینکس کے میدان میں کود پڑیں۔ جب لینکس پر عبور حاصل ہو جائے تو دیگر ذائقے چکھنے میں بھی کوئی برائی نہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
فیڈورا لائیو سی ڈی میں دستیاب ہے۔ پتا نہیں لائیو سی ڈی بننا شروع کب ہوئی لیکن معیار بہت اچھا ہوتا ہے (خصوصی نشاندہی اس لیے کر رہا ہوں کہ اگر کسی کو ممکنہ مسائل کی فکر ہو)۔
ویسے "انسٹال انسائیڈ ونڈوز" کا مشورہ میں نہیں دوں گا۔ کیونکہ اس طریقے سے ونڈوز ہی کی پارٹیشن پر ایک امیج بنائی جاتی ہے۔ یعنی اس تنصیب میں کارکردگی کا انحصار ونڈوز کے فائل سسٹم کی کارکردگی پر ہوتا ہے جسے وقت کے ساتھ ساتھ بکھر (fragmented) کر سست رفتار ہو جانے کی عادت ہے۔ بہتر ہوگا کہ لینکس کے لیے اپنی ہی پارٹیشن بنائی جائے کیونکہ EXT3 اور EXT4 فائل سسٹم بکھرتے نہیں اور ان کی کارکردگی نہ صرف برقرار رہتی ہے بلکہ نئے بنائے گئے ونڈوز کے کسی بھی فائل سسٹم کے مقابلے میں بہتر بھی ہوتی ہے۔ ویسے بھی پارٹیشنز بنانے میں زیادہ سے زیادہ کتنی محنت اور مہارت لگے گی۔ بس احتیاطاً ڈیٹا کا بیک اپ لے کر رکھنا۔ ;)
اور ہاں، فیڈورا زبردست چیز ہے۔ آپ اسے ضرور آزمائیں۔ اگر ڈی وی ڈی سے مکمل تنصیب کرنے کی گنجائش ہو تو اور بھی بہتر ہے۔ نئی باتیں سیکھنے کے بہتر مواقع دستیاب ہوں گے۔ اور اگر تنصیب کے بعد غیر آزاد (non-free) سافٹ وئیر کی ضرورت پڑے تو پیکج منیجر میں RPMFusion کی ریپازیٹری بھی شامل کر لینا۔
 

ابوشامل

محفلین
سعد بھائی، میں انسٹال ان سائیڈ کا مشورہ صرف اور صرف نو آموز اور پہلی مرتبہ لینکس پر ہاتھ ڈالنے والوں کو دیتا ہوں تاکہ انہیں لینکس سسٹم کو سمجھنے میں مدد ملے۔ کیونکہ یہ آسان ہے اور کوئی بھی ایسا فرد جسے آپریٹنگ سسٹم انسٹال کرنا نہیں آتا، وہ بھی کر سکتا ہے۔ اور میں نے یہ مشورہ بھی صرف ڈیٹا کھو جانے کے خدشے کے پیش نظر دیا ہے۔
آپ نے فیڈورا کی اتنی تعریف کی ہے تو مجھے عرصہ بعد ایک مرتبہ پھر اسے "چکھنا" ہی پڑے گا :)
 

دوست

محفلین
فیڈورا کی ہمیشہ ایک ہی بات یاد رہ جاتی ہے مجھے۔ ہر نئے فولڈر کو نئی ونڈو میں‌ کھولنا۔ :cool:
 
Top