اوبنٹو صارفین کی مدد درکار ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

میں نے کچھ دنوں پہلے، اوبنٹو انسٹال کی۔ کافی مسائل تو اس کے، محفل کے لینکس کارنر کی مدد سے حل ہوگئے۔ لیکن کچھ مسائل ابھی باقی ہے۔

1۔بعض صفحات تو، اس طرح ٹھیک نظر آتے ہیں:
Screenshot02.png

لیکن بعض دوسرے صفحات میں مشکل یہ ہے:

Screenshot01.png

یا

Screenshot03.png

Screenshot04.png

مختلف فونٹ مٹا کر اور انسٹال کرکے دیکھ چکا ہوں، لیکن افاقہ نہیں ہوا۔

2۔ ایک سوال اور ہے کہ اوبنٹو میں مائکروسوفٹ ورڈ انسٹال کرنے کا بہتر طریقہ کیا ہے، وائن کے ذریعے انسٹال تو ہوگیا، لیکن کوئی فائل نہیں کھل رہی، ناٹ ریسپانڈینگ کا ایرر دے کر بند ہوجاتا ہے۔
اگر کوئی میری راہنمائی کرے تو شکر گذار رہوں گا۔

شکریہ
 
arifkarim

معطل
جن صفحات پر مسائل آرہے ہیں، وہاں علوی نستعلیق استعمال ہو رہا ہے۔ اوبنٹو کا ورژن جمیل نستعلیق کیساتھ بھی کچھ ایسا ہی کر رہا تھا۔ جسے بعد ازاں ایک اپڈیٹ کی صورت میں بہتر کر دیا گیا۔ یہ اپڈیٹ مکی بھائی کے بلاگ پر موجود ہوگا!
 
دوست

محفلین
اوبنٹو کے نئے ورژن پر یہ مسائل حل ہوجائیں گے۔
مائیکروسافٹ ورڈ انسٹال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ وائن استعمال کریں۔ اگر اس سے بھی نہیں ہوتا تو صبر کریں۔
 
مہوش علی

لائبریرین
آپ اوپن آفس کیوں نہیں استعمال کرتے؟
مجھے تو اوپن آفس اب مائکرو سافٹ آفس سے کہیں بہتر لگنے لگا ہے۔ وہ کونسی چیز ہے جو مائکرو سافٹ آفس میں موجود ہے مگر اوپن آفس میں موجود نہیں؟
 
دوست

محفلین
اوپن آفس میں کئی چھوٹے چھوٹے فیچرز نہیں ہیں۔ جیسے سپریڈ شیٹ میں ڈیٹا کا پورا کالم منتخب کرنا ہو تو ایکسل میں شفٹ اور اینڈ دبائیں اور پھر نیچے یا اوپر والا تیر دبا دیں پورا ڈیٹا کالم سیلیکٹ ہوجاتا ہے۔ جبکہ اوپن آفس کیلک میں یہ چیز نہیں ہے۔ میں دونوں ساتھ ساتھ استعمال کرتا ہوں لیکن چھوٹی چھوٹی آسانیوں کے لیے پھر ایکسل پر آنا پڑتا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
میں سپیل چیکر کی وجہ سے پھر م س آفس سے جڑ گیا ہوں کہ اوپن آفس والے کچھ ایسا انتظام کر دیں کہ اردو کی میئری لغت کام آ سکے تو پھر م س ورڈ کی ضرورت محض فائنڈ اور رپلیس کے لئے رہے گی۔ کاش یہ فیچر بھی اوپن آفس رائٹر میں ورڈ کے مقابلے کا بن جائے۔
 
اوپن آفس استعمال کرکے دیکھا ہے۔ اچھا ہے، لیکنابھی اس کی بعض چیزیں سمجھ نہیں آرہی ہیں۔ جیسے نمبروں کا عربی یا اردو ہونا۔ یہ م ورڈ میں تو آسان ہے۔ خیر کچھ دن اور چیک کرتا ہوں، اگر میری ضرورت کے تمام فیچرز اس میں ہوں، تو م ورڈ کی جگہ اس کو استعمال کرنا شروع کردوں گا۔ ان شاء اللہ
 
محمد سعد

محفلین
اوپن آفس میں کئی چھوٹے چھوٹے فیچرز نہیں ہیں۔ جیسے سپریڈ شیٹ میں ڈیٹا کا پورا کالم منتخب کرنا ہو تو ایکسل میں شفٹ اور اینڈ دبائیں اور پھر نیچے یا اوپر والا تیر دبا دیں پورا ڈیٹا کالم سیلیکٹ ہوجاتا ہے۔ جبکہ اوپن آفس کیلک میں یہ چیز نہیں ہے۔ میں دونوں ساتھ ساتھ استعمال کرتا ہوں لیکن چھوٹی چھوٹی آسانیوں کے لیے پھر ایکسل پر آنا پڑتا ہے۔

کیوں نہیں ہے جناب! بالکل ہے۔ بس صرف مختلف انداز میں ہے۔
Ctrl + Shift + Arrow Key
مزید تفصیلات کے لیے اوپن آفس کی امدادی دستاویزات دیکھیں (کی بورڈ شارٹ کٹ: F1)۔ آخر امدادی دستاویزات کا اور کیا مقصد ہوتا ہے؟
 
محمد سعد

محفلین
میں سپیل چیکر کی وجہ سے پھر م س آفس سے جڑ گیا ہوں کہ اوپن آفس والے کچھ ایسا انتظام کر دیں کہ اردو کی میئری لغت کام آ سکے تو پھر م س ورڈ کی ضرورت محض فائنڈ اور رپلیس کے لئے رہے گی۔ کاش یہ فیچر بھی اوپن آفس رائٹر میں ورڈ کے مقابلے کا بن جائے۔

فائنڈ اور رپلیس میں آپ کو کس چیز کی کمی محسوس ہوتی ہے؟ :confused:
 
Top