اوبنتو میں کی بورڈ لے آؤٹ‌ کی تبدیلی

قیصرانی

لائبریرین
پیارے دوستو، اوبنتو میں بائی ڈیفالٹ اردو کی بورڈ جو موجود ہے، اس میں‌ یو اور شفٹ یو پر ء موجود ہے۔ یعنی ئ موجود نہیں۔ اس سلسلے میں جیسا کہ کچھ دن قبل بھی مدد مانگی تھی، کی بورڈ لے آؤٹ تبدیل نہیں ہو پا رہی۔ اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کریں مزید
 
دوست

محفلین
بھائی جی ہم نے آپ کی خدمت میں اس وقت بھی عرض کیا تھا کہ اوبنٹو کا تبدیل شدہ کی بورڈ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے۔ عین آپ کی خواہش کے مطابق اس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
بھائی جی ہم نے آپ کی خدمت میں اس وقت بھی عرض کیا تھا کہ اوبنٹو کا تبدیل شدہ کی بورڈ محفل کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے۔ عین آپ کی خواہش کے مطابق اس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بھائی جی، مسئلہ صرف اتنا سا ہے کہ وہ نصب نہیں‌ ہوتا۔ نصب ہو جائے تو کام نہیں کرتا۔ اس ضمن میں‌ رہمنائی درکار تھی
 
دوست

محفلین
/etc/X11/xkb/symbols میں چلے جائیں۔ یہاں پی کے نامی ایک ٹیکسٹ فائل ہوگی اس کو روٹ استحقاق کے ساتھ کھولیں اور یہ کی بورڈ اس میں پیسٹ کردیں۔ فائل سیو کریں اور کی بورڈ لے آؤٹ مینجر سے جاکر پاکستان چن لیں۔
اگر یہ کی بورڈ (پاکستان چننے کے بعد) کام نہ کرے تو میں اپنے پاس چلنے والا مہیا کردیتا ہوں۔
وسلام
 
شکیل احمد

محفلین
/etc/x11/xkb/symbols میں چلے جائیں۔ یہاں پی کے نامی ایک ٹیکسٹ فائل ہوگی اس کو روٹ استحقاق کے ساتھ کھولیں اور یہ کی بورڈ اس میں پیسٹ کردیں۔ فائل سیو کریں اور کی بورڈ لے آؤٹ مینجر سے جاکر پاکستان چن لیں۔
اگر یہ کی بورڈ (پاکستان چننے کے بعد) کام نہ کرے تو میں اپنے پاس چلنے والا مہیا کردیتا ہوں۔
وسلام
میں‌اوبنتو ورذن 8 استعمال کر رہا ہوں اس میں‌سمبلز کا فولڈر نہیں‌ہے تو کیا کروں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
میرے ذہن سے تو سب اتر گیا ہے، تھوڑا سا ویٹ کریں، اوبنتو کے دیگر ماہرین تشریف لاتے ہیں
 
دوست

محفلین
جی اب یہیں ملتی ہے یہ۔ پہلے اوپر والے پاتھ پر ہوتی تھی۔ آپ کا کام ہوگیا تو موج ہوگئی۔:)
 
قیس

محفلین
السلام علیکم
محترم میں نے آپ کے بتائے ہوئے طریقے پر یہ کی بورڈ اتارا ہے اور نصب بھی کر لیا ہے اب اس میں‌مجھے صرف ایک ہی مشکل آ رہی ہے کہ جب انورٹڈ کاما ڈالنے کی کوشش کرتا ہوں‌ٹو وہ کاما اوپر آنے کی بجائے نیچے کو چلے جاتے ہیں یعنی جب شفٹ اور 2 کے بٹںوں‌کو دباتا ہوں‌تو وہ اوپر کی بجائے نیچے کو ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری کا کوئی نسخہ ہے آپ لوگوں‌کے پاس اگر حکم ہو تو سکرین شاٹ‌بھی بنا دوں‌گا۔ اب مجھے آہستہ آہستہ اوبنٹو چلانے کا طریقہ آ رہا ہے۔ :
واسلام
 
محمد سعد

محفلین
یہ Geocities والی سائٹ کس کی ہے؟ ان کی خدمت میں کوئی میرا یہ پیغام پہنچا دے کہ وہ اپنی سائٹ جلد از جلد کسی اور ہوسٹ پر منتقل کر دیں کیونکہ geocities کو کچھ عرصہ بعد بند کیا جا رہا ہے۔
اگر کہیں تو نئے ہوسٹ کی تلاش میں میں مدد کر دوں گا۔ بلکہ ایک زبردست مفت ہوسٹ کو میں جانتا بھی ہوں جہاں آپ کے صفحات میں اشتہارات نہیں گھسیڑے جاتے (جب تک کہ آپ ڈیٹابیس کا استعمال نہ کر رہے ہوں)۔
 
جیسبادی

یہ صفحات خاکسار نے ہی بنائے تھے۔ کچھ عرصہ پہلے متبادل کی تلاش کی تھی مگر آج کل web 2.0 کا گند اتنا ہے کہ کوئی کام کی جگہ نہیں ملی۔
 
محمد سعد

محفلین
ایک کام کی جگہ جو میں جانتا ہوں، یہاں پر مل جائے گی۔

براہِ مہربانی اگر آپ دوسرے ہوسٹ پر منتقل ہوتے ہیں تو یہاں بھی اپنے نئے مقام کا پتا دے دیں تاکہ میں اسے اپنے پاس لکھ کر محفوظ کر لوں۔
 
Top