اوبنتو میں نیٹ ورک کارڈ کام نہیں کرتا

السلام علیکم، میں‌نے اوبنتو کا لیٹسٹ ور‌ژن انسٹال کیا ہے۔ ایتھرنیٹ کام نہیں‌کر رہا جبکہ آٹو آپی اسائن ہو رہا ہے۔ ونڈوز میں‌یہ مسئلہ آیا تھا تو 10 ایم بی فل ڈپلیکس سپیڈ سیٹ‌کرنے سے ٹھیک ہو گیا۔
 
کچھ غلط لکھ گیا، انٹرنیٹ کام نہیں کر رہا، براؤزنگ نہیں ہو رہی۔ کوئی ایسا طریقہ ہے کہ اوبنتو میں نیٹ ورک کارڈ کی سپیڈ مستقل طورپر کم کی جا سکے؟
 

محمد سعد

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
نیٹ ورک کارڈ کون سا ہے؟ پہلے تو یہ تسلی کر لیں کہ ڈی این ایس سرور وغیرہ کی معلومات ٹھیک ہیں یا نہیں۔ اگر باقی سب کچھ ٹھیک ہوا تو پھر یہ طریقہ آزمائیں۔
 

محمد سعد

محفلین
نیٹ ورک کارڈ کون سا ہے اور کس وجہ سے آپ کو لگتا ہے کہ اس کی رفتار کم کرنی پڑے گی؟ (یہ اس لیے نہیں پوچھ رہا کہ مجھے اس کی رفتار کی حد کم کرنا آتا ہے۔ ;) اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ اگر کسی کو پتا ہو تو شاید اسے ان معلومات کی ضرورت پڑے)
اور براؤزنگ کس مرحلے پر اٹکتی ہے؟ کیا looking up xyz پر یا connecting to xyz پر؟
 

ijaz1976

محفلین
یہ کیسے چیک کیا جائے کہ نیٹ ورک کارڈ انسٹال ہوا ہے یا نہیں میں وائرڈ نیٹ ورک کارڈ کی بات کررہا ہوں وائرلیس کی نہیں ویسے طریقہ دونوں کا پتہ چل جائے تو کیا ہی بات ہے
 

محمد سعد

محفلین
آپ اپنے نیٹ ورک کارڈ اور اپنے نیٹ ورک کی ترتیبات کے متعلق کوئی معلومات فراہم کریں گے تو کوئی مدد بھی کر پائے گا۔ ہم کوئی جن بابے تو نہیں ہیں کہ یہیں بیٹھے بیٹھے ان چیزوں کا پتا لگا لیں گے۔ :-P
ان معلومات کے علاوہ lsmod اور ifconfig کی کمانڈوں کا آؤٹ پٹ بھی یہاں نقل کر دیں۔ lsmod میموری میں لوڈ کیے ہوئے ڈرائیورز کے نام بتائے گا اور ifconfig آپ کے نیٹ ورک کی مفصل ترتیبات۔ اور اگر ان معلومات میں بھی کوئی مفید اشارہ نہ ملا تو dmesg کمانڈ کے آؤت پٹ کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے جو کہ کمپیوٹر کے بوٹ ہونے سے لے کر یہ کمانڈ چلانے تک کے تمام اہم واقعات کے بارے میں بتائے گا۔
 

دوست

محفلین
جناب من آپ کوشش تو کریں۔ کوشش کرنے والوں کو خدا مل جاتا ہے آپ کو نیٹ ورک کارڈ کا حل نہ ملے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ لینکس اتنا آسان ہیں، لیکن اتنا مشکل بھی نہیں کہ دل چھوڑ دیا جائے۔ نئی چیز ہاتھ تلے آتے آتے وقت تو لیتی ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم، سعد بھائی شکریہ۔ بہت ٹکریں مارنے کے بعد دوبارہ ونڈوز پر آ گیا ہوں۔ :)
ہر کسی کا اپنا مزاج ہوتا ہے۔ کسی کو ایک چیز پسند آتی ہے تو کسی کو دوسری۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت ہے کہ ہم اپنے مزاج کو تھوڑا سا بدل کر اپنے ملک کو خود انحصاری کی طرف لے کر جائیں۔ آزاد سافٹ وئیر کا استعمال بھی اسی طرح اہم ہے کیونکہ یہ ہمیں سافٹ وئیر کے معاملے میں بیرونی کمپنیوں پر انحصار کرنے سے نجات دلائے گا۔
 
السلام علیکم، حادثاتی طور پر HUB کی بجائے swich استعمال کرنے سےبالآخر اوبنتو پر ہمارا نیٹ چل گیا ہے۔:)
والسلام علیکم
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم، حادثاتی طور پر HUB کی بجائے swich استعمال کرنے سےبالآخر اوبنتو پر ہمارا نیٹ چل گیا ہے۔:)
والسلام علیکم

HUB? ہاہاہا۔ ہمارا استاد کہتا تھا کہ اگر کسی کے پاس آج بھی ہب ہے تو اسکو چاہئے کہ اسے احتیاط سے اٹھا کر باہر لے جائے۔ اور زور دار چھلانگ لگا کر اسے توڑ دے۔ اور بازار سے ایک سوئچ یا روٹر خرید لے! :cool:
 

محمد سعد

محفلین
حال ہی میں ہمارے گھر میں ایک نیا کمپیوٹر آیا تو میں نے نیٹ ورک سوئچ کی مدد سے کنکشن کو تقسیم کیا۔ جس کمپیوٹر کی طرف نیٹ ورک کیبل کی طوالت زیادہ ہے، اس پر مجھے مسائل کا سامنا تھا۔ تار کے ساتھ مغز کھپاتے کھپاتے میرے ذہن میں یہ موضوع آیا۔ ونڈوز نصب کر کے یہاں بیان کردہ طریقے کے مطابق نیٹ ورک کارڈ کی رفتار کم ظاہر کی تو کنکشن چل پڑا۔ یعنی اب تک کی "تفتیش" کے مطابق اس مسئلے کا تعلق نیٹ ورک کارڈ یا ڈرائیور کے ساتھ نہیں بلکہ تار کی طوالت (اور مزاحمت جو کہ طوالت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہے) کے ساتھ ہے کیونکہ اسی کمپیوٹر پر میں ایک طویل عرصہ بغیر کسی مسئلے کے انٹرنیٹ استعمال کرتا رہا ہوں۔
یہاں پر "اہلِ مسئلہ" تار کی طوالت تقریباً 20 میٹر ہے جبکہ دوسری جانب (جہاں نیٹ ورک درست طریقے سے چلتا ہے) صرف ایک میٹر۔ فی الحال مجھے لینکس پر رفتار کم ظاہر کرنے کا طریقہ نہیں آتا چنانچہ زیادہ فاصلے والے کمپیوٹر پر اس وقت بلا شرکت غیرے ونڈوز ہی کا قبضہ ہے۔ اگر کہیں سے لینکس پر رفتار کم ظاہر کرنے کا طریقہ نہ ملا تو یا تو تار کی طوالت کم کرنے کا انتظام کرنا پڑے گا، یا پھر دوسرے کمپیوٹر کو یوں ہی چھوڑ دوں گا۔ ویسے بھی اب اس کا استعمال صرف کھیلوں تک ہی محدود ہے جبکہ میں اپنا کام جس کمپیوٹر پر کرتا ہوں، وہاں پر سب اچھا ہے۔ :)
 

اسد

محفلین
سوئچ کے ساتھ 100 میٹر تک کی تار استعمال ہو سکتی ہے۔ ویسے تو کلر کوڈنگ کے بغیر بھی کام چل جاتا ہے لیکن اگر گھٹیا قسم کی تار استعمال ہو تو خاص طور پر ڈیٹا کے لئے نارنجی اور سبز تاروں کے جوڑے استعمال ہونے چاہئیں، کیونکہ یہ copper کے ہوتے ہیں۔ یعنی کنکشن نمبر 1،2اور 3،6 کے لئے صرف یہی رنگ استعمال کریں۔

ان میں سے کوئی ایک کنفیگوریشن تار کے دونوں طرف ہونی چاہئیے۔
568-B.gif

یا ----------------------------------
568-A.gif


اگر پھر بھی کام نہ چلے تو سبز کی جگہ نیلا جوڑا استعمال کریں۔ (کسی پاکستانی کمپنی نے copper سبز کی جگہ نیلی تار میں استعمال کی ہے۔)
 
Top