ان پیج

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
جی آپ ان پیج کے Insert Menuمیں سے Date and Timeکی کمانڈ کو سلیکٹ کیجئے اور اپنی مرضی سے وہاں دی گئی تاریخوں میں تاریخ چن لیں ۔
شکریہ والسلام
 
سویدا

محفلین
کیا ان پیج 9۔2 میں‌حاشیے کا آپشن موجود ہے
یعنی جہاں‌جہاں‌متن جائے حاشیہ متن کے ساتھ رہے جیسے ورڈ میں‌ہوتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
 
dxbgraphics

محفلین
ان پیج میں اخباری صفحہ جس طرز پر بنتا ہ میرے خیال میں ای ایس ورڈ میں نہیں بنایا جاسکتا ۔
 
ijaz1976

محفلین
ایم ایس پبلشر میں پیج لے آئوٹ

جی ہاں لیکن ایم ایس پبلشرمیں بنایا جا سکتا ہے۔

پیارے دہلوی صاحب اس حوالے سے چند باتیں وضاحت طلب ہیں
1- کیا ایم ایس پبلشر میں اردو لکھی جاسکتی ہے۔ (اگر ہاں تو چند مزید سوالات کی زحمت دوں گا)
2- آپ نے کہا کہ ایم ایس پبلشر میں انپیج جیسا پیج لے آئوٹ (اخباری صفحہ کا لے آئوٹ) تیار ہوسکتا ہے۔ اگر ہوسکے تو کسی اردو اخباری صفحے کا سنیپ شاٹ دکھا دیں یا کسی میگزین وغیرہ کا جو ایم ایس پبلشر میں تیار ہوا ہو تو بہت اچھا ہوگا۔
3- ایم ایس پبلشر میں ایررز کا تناسب کیا ہے۔
4- ایم ایس پبلشر میں تیار کردہ فائل کا حجم انپیج کے مقابلےمیں زیادہ ہوتا ہے یا کم۔
5- کیا اس پروگرام میں کلر سیپریشن کی آپشن ہے اور اس میں سے کلر پیج کی پوسٹ سکرپٹ فائل تیار کی جاسکتی ہے۔
6- کیا اس میں مرر یعنی الٹا پرنٹ دینے کی سہولت موجود ہے۔

برائے مہربانی وضاحت سے سمجھا دیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔

اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
 
arifkarim

معطل
1- کیا ایم ایس پبلشر میں اردو لکھی جاسکتی ہے۔ (اگر ہاں تو چند مزید سوالات کی زحمت دوں گا)
ہاں!
2- آپ نے کہا کہ ایم ایس پبلشر میں انپیج جیسا پیج لے آئوٹ (اخباری صفحہ کا لے آئوٹ) تیار ہوسکتا ہے۔ اگر ہوسکے تو کسی اردو اخباری صفحے کا سنیپ شاٹ دکھا دیں یا کسی میگزین وغیرہ کا جو ایم ایس پبلشر میں تیار ہوا ہو تو بہت اچھا ہوگا۔
یہاں دیکھیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=16150
3- ایم ایس پبلشر میں ایررز کا تناسب کیا ہے۔
بہت کم۔
4- ایم ایس پبلشر میں تیار کردہ فائل کا حجم انپیج کے مقابلےمیں زیادہ ہوتا ہے یا کم۔
اسکے بارہ میں‌معلوم نہیں۔ تصاویر و لے آؤٹ آبجیکٹس پر منحصر ہے!
5- کیا اس پروگرام میں کلر سیپریشن کی آپشن ہے اور اس میں سے کلر پیج کی پوسٹ سکرپٹ فائل تیار کی جاسکتی ہے۔
پوسٹ اسکرپٹ و پی ڈی ایف تو کسی بھی ورچؤل پرنٹر سے بن سکتی ہے ۔ البتہ کلر سیپریشن کا چیک کرنا پڑے گا!
6- کیا اس میں مرر یعنی الٹا پرنٹ دینے کی سہولت موجود ہے۔
جی ہاں پی ڈی ایف میکرز یہ کام کر سکتے ہیں۔
 
dehelvi

محفلین
شکریہ عارف کریم! میں جواب دینے کا سوچ ہی رہا تھا لیکن آپ نے مجھ سے پہلے اور بہت مفصل انداز میں جواب دے دیا۔
جزاک اللہ خیرا
 
ijaz1976

محفلین
عارف بھائی کلر سپریشن کے متعلق بتائیں کہ کیا ایم ایس پبلشر میں ایسا ممکن ہے اورکیا لائنو ٹرانک کے ڈرائیور سے کلر پوسٹ سکرپٹ فائل ایم ایس پبلشر سے تیار کی جاسکتی ہے یا کوئی اور ڈرائیور استعمال کرنا پڑتا ہے، اس کے علاوہ آپ نے جو لنک دیا ہے اس پر توکسی بھی اردو اخبار یا میگزین کا سنیپ شاٹ موجود نہیں برائے مہربانی اگر ایم ایس پبلشر میں تیار شدہ پیج کا سنیپ شاٹ مل جائے تو اچھا ہوگا تاکہ انپیج اور اس کا موازنہ کیا جاسکے۔
ایک اور بات جو میں پوچھنا بھول گیا ہوں، کیا اوپن آفس میں بھی پبلشر موجود ہے اگر ہے تو اس کا رزلٹ اردو کے حوالے سے کیسا ہے؟؟؟
شکریہ والسلام
اعجاز احمد
 
ایم ایس پبلشر میں تو کلر سپریشن کا آپشن بلٹ ان نہیں ہے۔ البتہ مختلف پی ڈی ایف میکرز یہ آپشن فراہم کرتے ہیں۔ جیسے Jaws Pdf میں یہ آپشن موجود ہے:
http://www.jawspdf.com/pdf_creator/releases.html
نیز اوپن آفس کے بارہ میں کسی لینکس کے ماہرین سے معلومات حاصل کر لیں۔ ہم ونڈوز کے باسی ہیں :)
 
ijaz1976

محفلین
کیا اردو پبلشنگ اور پیج میکنگ کے حوالے سے کوئی سافٹ ویئر تیار کیا جارہا ہے، اگر ایسا ہے تو وہ کن مراحل میں ہے، کیا کوئی ہے جو انپیج سے جان چھڑائے، اس میں اگر ایررز ہی نہ ہوتے تو پھر بھی گزارا چل جاتا لیکن اس کے ایررز ہی بندے کو مار جاتے ہیں، اوپر سے انپیج والے کوئی ’’پیچ‘‘ یا ’’اپ ڈیٹس‘‘ بھی ریلیز نہیں کرتے کہ یہ مسائل حل ہوں اللہ ان سے سمجھے، اردو پیج میکنگ سافٹ ویئر کے لئے اپیل ہے، برائے مہربانی اس طرف توجہ دی جائے کیونکہ اب اردو میں کمپوزنگ وغیرہ کے لئے تو کچھ نہ کچھ کام ہوچکا ہے اور کمپوزنگ کی حد تک تو ایم ایس ورڈ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اردو پیج میکنگ کا کوئی پروگرام موجود نہیں ۔
شکریہ
اللہ اردو محفل کی تمام ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے (آمین)
 
dehelvi

محفلین
ہاں واقعی اردو پیج میکنگ کے لئے کوارک ایکسپریس کی ٹکر کے سوفٹ ویئر کی عرصے سے ضرورت ہے کاش فرزندان اردو پروگرمر اس طرف بھی توجہ فرمائیں۔:hurryup:
 
Top