ان پیج میں فیض نسعلیق کی کشش پر برجستہ نظم

شکیب

محفلین
السلام علیکم!
فیض نستعلیق کی ویب سائٹ والوں نے اشتہار ایسا دیدہ زیب چسپاں کیا ہے کہ کوئی بھی بغیر ڈاؤنلوڈ کیے رہ نہ سکے۔ لیکن بعد ڈاؤنلوڈ اس کی کشش پتہ نہیں کہاں کھوجاتی ہے۔
بھائی mohdumar نے کشش کے لیے ان پیج کے استعمال کا مشورہ دیا۔۔۔ میں نے استعمال کیا۔
اور کیا ہوا۔۔۔پڑھیں ذرا!
 

شکیب

محفلین
کورل کے بارے میں میں نے سنا تھا امیج ایڈیٹنگ سافٹ ویئر ہے۔ اب کون اتنے سافٹ ویئر صرف تصاویر کے لیے رکھے۔ اس لیے اب تک اتارا نہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ضروری سافٹوئیر ہے تو ربط دے دیں، اتار لیتا ہوں۔۔۔:)
 

arifkarim

معطل
کورل کے بارے میں میں نے سنا تھا امیج ایڈیٹنگ سافٹ ویئر ہے۔ اب کون اتنے سافٹ ویئر صرف تصاویر کے لیے رکھے۔ اس لیے اب تک اتارا نہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ضروری سافٹوئیر ہے تو ربط دے دیں، اتار لیتا ہوں۔۔۔:)
http://www.coreldraw.com/rw/product/graphic-design-software/
امیج ایڈیٹنگ نہیں، مکمل گرافک ڈیزائن پیکیج ہے جناب عالی! :)
 

mohdumar

محفلین
شکیب صاحب آپ اچھے شاعر تو انشاءاللہ ضرور بنیں گے لیکن ایم ایس آفس اور ان پیج کی دنیا سے بھی باہر آجائیے :) ان کے علاوہ بڑے قابل سافٹ ویئر پیکج دستیاب ہیں۔ جن میں کورل ڈرا، فوٹوشاپ انڈیزائن شامل ہیں۔ اگر دوسری لڑی میں آپ اشعار لکھنے کا کام ورڈ کی بجائے انڈیزائن میں کر لیتے تو یقینا سکھ میں رہتے ۔
 

شکیب

محفلین
ہی ہی ہی ہی۔ ان پیج تو میں نے کبھی استعمال ہی نہیں کیا۔۔ بچپن میں کرتا تھا۔۔۔2004 میں شاید۔
امیج ایڈیٹنگ کے لیے مجھے اب تک ہر سافٹ ویئر کو "ٹیوٹوریل" کی مدد سے سیکھنا پڑے، اس کے مقابل میں پاور پوائنٹ ہی کو ترجیح دیتا ہوں۔ شاعری و اسلامی پوسٹ، وغیرہ ہی بنانی ہوتی ہیں زیادہ تر۔۔۔آپ لوگوں کی مدد سے ان شاء اللہ کچھ اور بھی سیکھ لوں گا۔
 
Top