ان پیج تھری پائریٹ ہوگیا!

عارف انجم

محفلین
ان پیج کا یونی کوڈ بیس ورژن تھری پائیریٹ ہوگیا۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کا سرقہ لنک سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی نے اپنی خبر میں فراہم کیا اور یہی خبر بعد ازاں ریڈیو پاکستان کی ویب سائیٹ پر بھی پہنچی۔ سرقہ کرنے والوں نے اگرچہ اسے ان پیج 2011 کا نام دیا ہے اور سپلیش سکرین، آئیکون وغیرہ میں نمایاں تبدیلیاں کیں تاہم بنیادی طور پر یہ ان پیج تھری کا پروفیشنل ورژن ہے جس میں فیض نستعلیق، کشیدہ ، پی ڈی ایف بنانے سمیت جملہ سہولتیں موجود ہیں۔ ذیل میں اے پی پی کی خبر کا مکمل متن:


اردو کمپوزنگ اور خطاطی کے لیے جدیدسافٹ ویئر”ان پیج 2011ءء"متعارف کرا دیا گیا
انٹر نیٹ صارفین آن لائن بلاگس اور چیٹنگ بھی اردو میں کر سکیں گے
اسلام آباد ۔ 23 جنوری (اے پی پی) اپ ڈیٹ پاکستان نامی ویب سائٹ نے اردو کمپوزنگ اور خطاطی کے میدان میں جدید اور انقلابی سافٹ ویئر”ان پیج 2011ءء"متعارف کرانے کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ اس کے متعارف کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے انٹر نیٹ صارفین آن لائن بلاگس اور چیٹنگ بھی اردو میں کر سکیں گے جبکہ اخبارات کی تیاری کتب ، رسائل و جرائدکی اشاعت بھی با سہولت طریقے سے نت نئے ڈیزائن میں ممکن ہو سکے گی۔ اپ ڈیٹ پاکستان نے اردو کمپوزنگ کا یہ جدید اور منفرد سافٹ وئیر” ان پیج 2011ء“ء صارفین کو بالکل مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے۔ اپ ڈیٹ پاکستان کے بانی مرزا بابر نوید بیگ کا کہنا ہے کہ مذکورہ سافٹ وئیر اپنی نوعیت کا منفرد سافٹ وئیر ہے جس کے استعمال سے اردو اشاعت کے میدان میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اردو کی ترویج و اشاعت کے میدان میں ادارہ اپ ڈیٹ پاکستان اپنے حصہ کا کردار ادا کرتا رہے گا اور آنے والے وقت میں مزید سافٹ وئیر بھی متعارف کرائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اب صارفین کو یونی کوڈ کے مرحلہ سے نجات مل جائے گی کیونکہ ہمارا تعارف کرایا گیا سافٹ وئیر یونی کوڈ کی تمام سہولیات خود میں سموئے ہوئے ہے۔ صارفین انٹر نیٹ پر میسینجرز سمیت کسی بھی قسم کی چیٹنگ براہ راست اردو میں کر سکیں گے۔ مذکورہ سافٹ ویئرمیں سندھی، عربی اور پشتو زبان کی کیلی گرافی،کمپوزنگ اور مائیکرو سافٹ آفس سمیت باقی تمام سافٹ وئیر میں براہ راست اردو لکھنے کی سہولت بھی حاصل ہو گی ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال تو میں نے اس موضوع کو اس زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔ مجھے اس خبر کی کچھ سمجھ بھی نہیں آئی ہے۔ مذکورہ ربط پر تو ایم کیو ایم سے متعلقہ انفارمیشن موجود ہے۔ اگر تو ان پیج کا کریک تقسیم کیا جا رہا ہے تو اس ربط کا فراہم کرنا درست نہیں ہوگا۔
 

dehelvi

محفلین
ویسے اب یہ خبر کافی پرانی ہوچکی ہے، ایک دو مقامی مجلوں میں میری نظر سے گزری تھی۔ تاہم وقت یاد نہیں۔ اور آن لائن تو اس کی تشہیر اس قدر ہوئی ہے کہ شاید ہی اس نوعیت کے کسی اور پروگرام کی ہوئی ہو۔
 

اسد

محفلین
ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ کے اس صفحے پر۔

جب صدر اور وزیرِ اعظم ہی سوفٹویئر چور ہوں گے (پچھلے، موجودہ کو تو دوسرے کاموں سے ہی فرصت ہی نہیں) تو سرکاری ویب سائٹس بھی پائریٹڈ سوفٹویئر کی تشہیر کریں گی۔
 

فاتح

لائبریرین
جمیل نوری اور فیض لاہوری جیسے خوبصورت نستعلیق فونٹس، نیز ان پیج کے باقی تمام فونٹس کے یونیکوڈ شکل میں میسر ہونے کے باوجود بھی جن احباب کو ان پیج جیسے بوگس سافٹ ویئر کے کریک کی ضرورت ہے انھیں میں ذاتی پیغام میں گوگل ڈاٹ کام لکھ کر بھیج دیتا ہوں۔ ;)
 

دوست

محفلین
پھر بھی، ان پیج تو پھر ان پیج ہے نا جی۔ ہمارے سکول میں اردو کے اساتذہ آج بھی ان پیج 2000 استعمال کرتے ہیں۔ ان کے ہاں ذرا اپنی واہ واہ ہوجاتی، اس لیے ذرا شوق تھا۔ ورنہ تو ہم عرصے سے ان پیج کو طلاق دے چکے
 

سلیم احمد

محفلین
ان پیج تھری

میں نے ایک ویب سائٹ سے ڈاونلوڈ کرکے انسٹال کیا تھا یہ انپیج تھری نہیں بلکہ انپیج 2 کو ہی نئی شکل دی ہے۔ کیونکہ انپیج تھری میں تو یونی کوڈ کی سپورٹ ہے اور اسی طرح نئے فونٹس بھی شامل ہیں جبکہ مجھے تو یہ انپیج 2 ہی لگا ہے۔
 

دوست

محفلین
وہ۔ ان پیج 3.05 کی بات کررہے ہیں؟ یہ تو پنجاب کے کسی شہر کے پروگرامر نے ان پیج 2 کو انسٹالر میں بند کردیا ہے۔ سپلیش سکرین پر اپنا نام ڈال دیا ہے۔ باقی وہی ہے۔ ان پیج 2 انسٹال نہیں ہوتا، چونکہ کریک ہے۔
 

ابوعثمان

محفلین
جی دوست بھائی! وہ ان پیج 3 ہی کی بات کررہے ہيں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?32874-انپیج-3-میں-کوٹیشن-مارک...
درج بالا دھاگے میں اس طرح کی گفتگو چل رہی ہے۔
از الف عین:
اس میں بھی بریکٹ سے ہی بنتے ہیں تخاطبی نشانات، ’ اور ‘۔ہاں۔ اس ورژن میں ’کی بورڈ پریفرینسیز‘ میں بھی ڈھونڈتا ہی رہ گیا۔ ہیلپ فائل تو پرانی ہی دی گئی ہے شاید، اس میں بھی اسی مینو کا ذکر ہے، لیکن اس ورژن میں کہیں میپنگ یا کسٹم کی بورڈ چننے کا آپشن نظر نہیں آیا۔ ڈفالٹ محض صوتی ہی ہے۔یہ تجربے سے ہی کہہ رہا ہوں، کہ میرے پاس بھی چوری کا ان پیج آ گیا ہے محفل سے ہی۔ (اور اب میں شارق کا کنورٹر استعمال نہیں کرتا، محض اس ورژن میں کھولتا ہوں ان پیج فائل، اور کاپی پیسٹ کر کے ورڈ میں سپیل چیک کر لیتا ہوں۔
 

ابوعثمان

محفلین
دوست بھائی! اگر آپ کو ذاتی پیغام آگیا ہو تو مجھے بھی بھیج دینا۔۔
اعجاز (الف عین)صاحب کی گفتگو سے پتا چل رہا ہے کہ ان کے پاس ان پیج3 ہی ہے۔ان کو ذاتی پیغام بھیج دیا ہے۔
آنا چاہیے۔آپ کو کوشش کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
کسی نادر درانی کا ایک مجھے بھی ملا تھا، اس میں صرف اوپری تبدیلیاں ہیں۔ یونی کوڈ نہیں۔
 
Top