ان پیج اردو، 12 نئے خوبصورت فونٹس کے ساتھ

12694618_1062616403794804_8508809881783153277_o.jpg

خطاطی والے ان پیج کی تلاش کے دوران کچھ ایسے ان پیج ہاتھ لگے جن کے فونٹس کو کچھ جگاڑو حضرات نے رپلیس کیا ہے.:) کچھ فونٹس پہلے سے موجود تھے. سارے فونٹس کو میں نے اس ایک ان پیج میں جمع کر دیا ہے.
ہند و پاک میں عام کمپوزرس اور ڈیزائنرس کی ایک بڑی تعداد ابھی تک پرانے ان پیج کو ہی استعمال کر رہی ہے. بلکہ اکثر لوگ تو یونیکوڈ کی اصطلاح سے ہی ناواقف ہیں. ان حضرات کے لیے یہ ایک نیا ان پیج بن گیا ہے. :sneaky:
اگر قمر رشید صاحب کی خطاطی پر مبنی نوری نستعلیق کی درست فائلیں مل گئیں (جس کی امید کم ہی ہے) یا جو موجود ہیں انہیں ہی کچھ محنت سے درست کیا جا سکا تو انہیں بھی یہاں اپلوڈ کردیا جائے گا.

[لنک حذف بوجہ پائریسی، ایڈمن]

متلاشی arifkarim شاہد رضا خان
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
شکریہ مصباحی۔ عموما محفل پر انپیج کے لنکس حذف ہو جاتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں آپکے والے کیساتھ کیا سلوک ہوتا ہے :)
 
واقعی بہت ہی بہترین تحفہ آپ نے عنایت فرمایا ہے۔

قمر رشید صاحب کی خطاطی پر ائے کاش جناب arifkarim صاحب ہاتھ لگا دیں تو شاید ایک اور بہترین فونٹ وجود میں آجائے
 
شکریہ مصباحی۔ عموما محفل پر انپیج کے لنکس حذف ہو جاتے ہیں۔ اب دیکھتے ہیں آپکے والے کیساتھ کیا سلوک ہوتا ہے :)
لنک تو حذف کر دیا گیا ہے. اگر صرف انہیں فونٹس کو اپلوڈ کر دوں تب بھی لنک حذف کر دیا جائے گا؟
انہیں کوئی بھی بآسانی ان پیج کے فولڈر میں کاپی کر کے استعمال کر سکتا ہے....
 
پرانے ان پیج کی فائلوں میں FEPEDIT.OCX کی فائل کو MS-VB6 میں استعمال کر سکتے ہیں۔
کسی زمانے میں ہاتھ پائو مارے تھے، شوقیہ طور پر ;)
اصل میں اب ایسے سافٹ ویئر بھی ہیں جو کسی بھی فائل سے تصاویر اور آئیکون نکال دیتے ہیں اور اس کی جگہ اپنی مرضی کی تصویر ڈال دی جاتی ہے۔ پرانے ایک دو سافٹ ویئر سے تجرباتی طور پر میں نے بھی نکالے تھے۔
پرانے ان پیج کو بھی اسی بنیاد پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
 

sayani

محفلین
میرا مطلب میں بھی ایک امیدوار ہوں اگر کہیں سے ڈائون لوڈ ہوسکتاہے تو برآئے مہربانی میں بھی امیدوار ہوں۔۔۔
 
Top