انیل کمار چوہان کے عربی طغرے

الف عین

لائبریرین
یہاں حیدر آباد کی سالانہ صنعتی نمائش جو 11 دسمبر سے شروع ہونے جا رہی ہے، اس سال مشہور خطاط انیل کمار چوہان کے عربی طغروں کا ایک مخصوص سٹال لگایا جا رہا ہے۔ بلکہ یہ کہنا زیادہ بہتر ہوگا کہ کلمۂ طیّبہ کے طغروں کی نمائش کی جائے گی۔ انیل کمار کی شہرت کلمۂ طیبہ کی خطاطی کے باعث ہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اخباروں میں شائع ہوں گے تو ضرور سکین کر کے پوسٹ کر دوں گا، یا ممکن ہے کہ یہاں کے آن لائن اخبار بھی ان کی تصویریں چھاپیں۔
 
Top