انگلش سے اردو ڈکشنری

پردیسی

محفلین
السلام علیکم،
محترم دوستو!
ہمارے بہت سے محترم ساتھیوں کو انگلش سے اردو ترجمہ کرنے کے لئے کسی نہ کسی ویب سائٹ کا چکر لگانا پڑتا تھا۔اب ان کی یہ مشکل بھی آسان ہوئی۔یہ بالکل مفت سوفٹ وئیر ہے۔چوری کا نہیں ہے اس لئے بے فکر ہو کر استمال کئجئے اور دوسرے دوستوں کو بھی بتائیے۔پاکستان کے دوستوں کے پاس تو یہ موجود ہو گا مگر میرے بہت سے ایسے دوست ہوں گے جو باہر رہتے ہوئے اس کی کمی شدت سے محسوس کرتے ہوں گے۔

نیچے دیئے ہوئے میری ویب سائٹ کے لنک سے آپ اسے سیو ٹارگٹ ایز کر کے یا اردو سے انگلش ڈکشنری کو سنگل کلک کر کے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔

http://www.hadaaya.com/ufont/

دعاوں میں یاد رکھئے گا
 

نوید

محفلین
السلام علیکم

پردیسی بھائی بہت شکریہ اتنی اچھی سافٹویر شئیر کرنے کا

خوش رہیں
 

جیسبادی

محفلین
پردیسی، اس لغت کو لینکس پر استعمال کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ مجھے ایک rar فائل نظر آئی۔ کیا unrar کے بعد یہ ایک ٹیکسٹ فائل ہے؟
 

پردیسی

محفلین
جیسبادی نے کہا:
پردیسی، اس لغت کو لینکس پر استعمال کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ مجھے ایک rar فائل نظر آئی۔ کیا unrar کے بعد یہ ایک ٹیکسٹ فائل ہے؟

السلام علیکم
بھائی جی کبھی میں نے اسے لینکس پر استمال کر کے نہیں دیکھا۔البتہ اس کو “ان ریر“ کرنے کے بعد آپ کو اس چار فائلیں نظر آنی چاہئیں۔تین تو صرف پڑھنے کے لئے ہیں اور ایک ان میں سیٹ اپ کی فائل ہے جو کہ آپ انسٹال کریں گے۔اور اگر آپ کو سب ہی ٹیکسٹ فائل نظر آ رہی ہیں تو آپ ایسا کریں سب کو باری باری Rename کر کے setup.exe کا نام دے کو رن کر کے دیکھیں۔یہ صرف ایک ٹوٹکہ ہے امید ہے آپ کا اس ٹوٹکے سے کام چل جائے گا۔
متعلقہ فائل پر رائٹ کلک کریں اور فائل کو rename کر لیں
خوش رہیں
 
یار لیکن یہ rar.کی فائل تو میری ونڈو میں کھل ہی نہیں رہی اس کے ساتھ کیا کیا جائے کوئی دوسری فائل تو یہاں setupکی موجود نہیں اور آپ کی ڈکشنری کام نہیں کر رہی پلیز ہیلپ کریں۔
 
rar file کو کھولنے کے لئے آپ کو ایک سافٹ وئیر انسٹال کرنا پڑے گا جس کا نام WinRAR ہے اور اسے http://www.rarlab.com/download.htm سے حاصل کیا سکتا ہے۔
آپ English To Urdu Dictionary (3rd Edition).rar، جو کہ 8۔9 میگابائٹ کی ہے، نیچے دیئے گئے لنک سے ڈاونلوڈ کرنے کا بعد اسے WinRAR سے extract کر لیں ۔جیسے کسی Zip فائل کو کرتے ہیں۔
کوڈ:
http://www.hadaaya.com/ufont/English%20To%20Urdu%20Dictionary%20(3rd%20Edition).rar
 

دوست

محفلین
ماشاءاللہ ابھی استعمال تو نہیں کی تاہم امید ہے اچھی چیز ہوگی میرے پاس پہلے کلین ٹچ کی اردو ڈکشنری موجود ہے اب اسے بھی حاصل کرکے استعمال کرتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
کلین ٹچ کی ڈکشنری ان کی اپنی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے ذرا گوگل سے پوچھ لیجیے۔
 
Top