انگریزی اردو لغت پروف خوانی

اب جبکہ تقریبا سولہ ہزار الفاظ کا اندراج ہو چکا ہے تو ضرورت ہے اس امر کی کہ پروف خوانی کا کام بھی ساتھ ساتھ شروع کیا جائے اور جیسے جیسے الفاظ کا اندراج ہو ان کی پروف خوانی بھی ہوتی جائے۔ جلد ہی اس دھاگے پر مسل اپلوڈ کرکے خواہشمند خواتین و حضرات میں کام بانٹ‌دیا جائے گا ۔

جو لوگ اس کام میں حصہ لینا چاہیں وہ برائے مہربانی مطلع کر دین۔
 
مہربانی کرکے تو کوئی نہیں آیا ہے کیا اب میں زبردستی پکڑ دھکڑ شروع کروں۔ اس سے پہلے کہ میں اس کام کے بارے میں سوچوں دو چار ارکان خود ہی آ جائیں تو باقی سب ممبران کے حق میں بھی اچھا ہوگا اور خود میرے بھی ورنہ یہ کام کرنا تو ہے اور اس کے لیے مجھے زیادہ تردد نہ کرناپڑے تو اچھا رہے گا۔ :)

شروع میں دو چار لوگوں سے بھی کام چل سکتا ہے۔
 
فائل اپلوڈ‌ کر دی ہے اس پوسٹ میں۔ اگر کسی کو صرف ایک حرف سے متعلق الفاظ‌ چاہیے ہوں تو مجھے بتائے میں اپلوڈ کر دوں گا۔
 
Attachments

  • Consolidated Words 1.1.zip
    395.8 KB · مناظر: 20

الف عین

لائبریرین
میں نے فائل ڈاؤن لوڈ کر لی ہے۔ اگر حروف تقسیم کرنے ہیں تو بتا دو کہ میں کس حرف پر کام کروں؟ البتہ محفل کے ارکان جو عام غلطیاں کرتے ہیں، ان کو مکمل فائل میں درست کرنے سے بہتر ہوگا۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ الگ الگ حروف کی پروف ریڈنگ ہونے کے بعد مکمل فائل میں ہی ایک بار پھر دیکھ لوں۔ ورنہ یہ ’مسائیل‘ باقی رہیں گے۔ (محفل میں دیکھئے، اکثرمسائل کو مسائیل لکھا جاتا ہے، یہ ایک مثال ہے)۔
 
میں اندراجات کا کام کرتے ہوئے اچھا لگ رہا ہوں ناا؟؟؟؟؟؟ :)
پکڑ دھکڑ کیجئے، بالکل کیجئے لیکن مجھے مستثنی رکھیے۔۔۔;)
 
بہت شکریہ اعجاز صاحب ،

آپ کی باتوں سے میں متفق ہوں کہ الگ الگ حروف کی پروف ریڈنگ ہو جائے اور پھر دوبارہ مکمل فائل دیکھی جائیں۔

آپ ایک کی بجائے دو حروف لے لیں :)

ڈی اور ای
 
میں اندراجات کا کام کرتے ہوئے اچھا لگ رہا ہوں ناا؟؟؟؟؟؟ :)
پکڑ دھکڑ کیجئے، بالکل کیجئے لیکن مجھے مستثنی رکھیے۔۔۔;)

ہاں واقعی اچھے لگ رہے ہو ویسے کتنے حروف ہو گئے بتا تو دو ورنہ استثنائی صورتحال برقرار نہ رہے گی۔

میرا ارادہ بھی یہی ہے کہ پروف ریڈنگ کی ٹیم علیحدہ ہی ہو۔
 
ہاں واقعی اچھے لگ رہے ہو ویسے کتنے حروف ہو گئے بتا تو دو ورنہ استثنائی صورتحال برقرار نہ رہے گی۔

میرا ارادہ بھی یہی ہے کہ پروف ریڈنگ کی ٹیم علیحدہ ہی ہو۔

بتاؤں گا۔۔۔۔ بالکل بتاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑے دن بعد۔۔۔ اتوار کو کوشش کروں گا مزید کام کرنے کی۔:)
 
حسن علوی راضی ہوا ہے اس کام کے لیے انشاءللہ ویک اینڈ پر پوسٹ کرتا ہوں اس بارے میں اور تمہارا شکریہ کہ تم اس پر لگے ہوئے ہو۔
 
Top