انڈونیشیا کا انوکھا تہوار۔

مذہبی تہوار اور رسم و رواج کسی بھی معاشرے میں اساس کی حیثیت رکھتے ہیں تاہم انڈونیشیا کا ایک انوکھا تہوار یقیناًآپ کوحیران کر دے گا۔
انڈونیشیا کے گاؤںمیں رہائشی مُردوں کو قبروں سے نکال کر انہیں نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہناتے ہیں اور خوب بناتے سنوارتے ہیں۔
village_l02.jpg
یہ رسم ہر تین سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس میں یہ دیہاتی قبروں میں مدفون بزرگوں اور اپنے پیاروں کی باقیات نکالتے ہیں اور رسم کے مطابق مُردوں کو نہلا دھلا کر اور نئے تیار کردہ کپڑے پہنا کر گاؤں میں گھماتے ہیں۔
village_l01.jpg
اس موقع پر ان کے ٹوٹے ہوئے تابوتوں کی بھی مرمت کی جاتی ہے جبکہ گاؤں کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کے دلوں اور ذہنوں میں ان کے پیاروں کی یادیں زندہ رہتی ہیں۔
village_l03.jpg
واضح رہے کہ گاؤں والوں کیلئے ان کے کسی پیارے کی موت دکھ اور الم کی بات نہیں بلکہ وہ اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد بھی ہفتوں، مہینوں اور بعض دفعہ سالوں اپنے گھروں میں ہی رکھتے ہیں اور طویل عرصہ بعد ان کی تدفین کرتے ہیں۔
روزنامہ جنگ
 

زیک

مسافر
یقین کرنے کو دل نہیں کر رہا کسی کے پاس کوئی معتبر حوالہ ہو تو بتائیں

جو حوالے آپ نے دیے ہیں اور ڈیلی میل جو میں نے دیا ان میں سے ایک بھی معتبر نہیں اس معاملے میں
 
زیک بھائی میں نے آج کے جنگ میں یہ خبر دیکھی ہے اور جو لنک ہیں وہ گوگل کرنے سے ملے ہیں ۔
ویسے کافی ٹائم پہلے میں نیشنل جیو گرافک سے اس قبیلے کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری دیکھ چکا ہوں ۔
 
ویسے یہ خبر ہم نے بھی اخبار میں پڑھی تھی کچھ عرصہ قبل کچھ خاص نہیں لگی جسم ایک خاص مدت تک اپنے وجود کو قائم رکھ سکتا ہے پھر سب فنا ہے
موت کے بعد کی بات ہے تسی کچھ اور نا سمجھ لینا
 

زیک

مسافر
Top