انٹیل کا نیا " کون رائے " پروسیسر

" کون رائے " دراصل انٹیل کے نئے پروسیسر کا خفیہ نام ( کوڈ نیم ) ہے جو دنیا کے سب سے بڑے مرکزی عمل کار ( پروسیسر ) ساز ادارہ ہے ۔ انٹیل نے اس نئے پروسیسر کا پیش منظر اپنے " انٹیل ڈویلپر فارم 2006 " میں پیش کیا ۔ یہ پروسیسر میز پر سمانے والے ( ڈیسک ٹاپ ) کمپیوٹر کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ پروسیسر مارکیٹ میں ابھی پیش نہیں کیا جائے گا ۔ کہا جاتا ہے کہ انٹیل اس پروسیسر کی اشتہاری مہمیں موسم بہار کے اواخر یا پھر گرمیوں کی شروعات پر ہی شروع کرے گا ۔

" کون رائے " نے اس ڈویلپر فارم میں اچھا پر فارم کیا ۔ پرفارمینس کے لحاظ سے اس پروسیسر نے اے ایم ڈی اور اینٹل کے ہی تیار کردا پینٹیم 4 اور پینٹیم ڈی کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔" کون رائے " کی اس شاندار پرفارمنس کے پیچھے دراصل پروسیسر سازی کی نئی تیکنیک کار فرماں ہے ۔ انٹیل نے اپنے پروسیرز کی طرز تعمیر میں تبدیلی کی ہے ۔ مذکورہ پروسیسر کی طرز تعمیر ، اس پروسیسر سے کسی حد تک مشابہ ہے جس کا خوفیہ نام " میروم " ہے جسے انٹیل حرکت پذیر ( موبائل ) کمپیوٹر کے لیے تیار کر رہا ہے ۔ نئی طرز تعمیر کی بدولت یہ پروسیسر صرف پینسٹھ واٹ بجلی ہی استعمال کرے گا جو گزشتہ پروسیسرز میں زیر استعمال بجلی کا آدھا ہو گی اور ساتھ ہی زیادہ گرم ہوئے بغیر عمدہ کارکردگی بھی دکھائے گا ۔

بہرحال یہ تجربات انٹیل کی اپنی تجربہ گاہ میں کیے گیے ہیں ۔ اصل صورت حال کا اندازہ تو تب ہی ہو پائے گا جب آزاد کمپیوٹر ماہرین خود سے اس پر تجربات کریں گے ۔
 
Top