انٹر نیٹ ڈاؤنلوڈمنیجر میں مسئلہ؟؟؟؟

انٹر نیٹ ڈاؤنلوڈمنیجر کی یہ خصوصیات کہ جب بھی کوئی ویڈیو کو آنلائن پلے کیا جاتا ہے تو ایک عدد اس ویڈیو کو ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے اسطر ح کا آئیکون
jkg3r6.gif

سکرین پر نمودار ہوتا ہے مگر میرے پاس یہ ہر ویڈیو کو آنلائن پلے کرنے پر نمودار نہیں ہوتا
کبھی آتا ہے کسی دیڈیو پر تو کبھی نھیں
یعنی کہ ہر آنلائن ویڈیو پلے پر یہ آئیکون شو نہیں ہوتا اسکی کیا وجہ ہے اسکی کوئی خاص سیٹنگز ہے تو پلیز بتائیں کہ یہ آئیکون ہر آنلائن ویڈیو پلے پر شو ہو
 

اسد

محفلین
ضروری نہیں کہ یہ IDM کا مسئلہ ہو۔ بیشتر ویب سائٹس کی کوشش ہوتی ہے کہ صارفین ان کی سائٹ پر رہتے ہوئے ویڈیو دیکھیں(یعنی زیادہ سے زیادہ وقت ان کی سائٹ پر گزاریں)، اور IDM اور دوسرے ڈاؤنلوڈ مینیجرز اس کے متضاد کام کرتے ہیں۔ اس لئے بہت سی سائٹس اپنے ویڈیو پلیئر میں ایسی تبدیلیاں کرتی رہتی ہیں کہ ڈاؤنلوڈ مینیجرز ویڈیوز ڈاؤنلوڈ نہ کر سکیں اور ڈاؤنلوڈ مینیجرز اپنے پروگرام میں ان تبدیلیوں کا توڑ ڈالتے رہتے ہیں۔ اسی لئے ڈاؤنلوڈ مینیجرز ہر مہینے دو تین اپڈیٹس مہیا کرتے ہیں۔ آپ پروگرام اپڈیٹ کر کے دیکھیں۔
 
Top