کاشفی

محفلین
181459_70162953.jpg

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بے قدر ہو کر رہ گیا۔ اوپن مارکیٹ کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر سنچری کر گیا اور یہ سلسلہ فی الحال رُکتا نظر نہیں آ رہا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 100 روپے 30 پیسے ہو گئی۔
کراچی: (دنیا نیوز) نئے مالی سال کا نیا ریکارڈ، 100 روپے 30 پیسے کے بدلے ایک ڈالر نے روپے کے چھکے چھڑا دیئے۔ روپے کی ایک نہیں چل پائی۔ ڈالر نے پہلے اوپن مارکیٹ میں سنچری بنائی اور اب انٹر بینک میں بھی 100 کا ہندسہ عبور کر گیا۔ فروری سے 98 اور 99 روپے کے درمیان گردش کرتا ڈالر نیا مالی سال شروع ہوتے ہی 100 کا ہندسہ عبور کر گیا۔ زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر روپے کی بے قدری کا سبب بنے۔ مالی سال 13-2012 کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ساڑھے چار ارب ڈالر سے زائد کمی آئی اور یہ ذخائر صرف چھ ارب پچیس کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے آنے والے دنوں میں ڈالر اوپر اور اوپر جائے گا جبکہ روپیہ مزید نیچے آئے گا۔
 
Top