انٹرویو دینے والا کون ہے؟

تفسیر

محفلین
انٹرویو دینے والا کون ہے؟

کیونکہ لوگ محفل پر مخلتف اوقات میں آتے ہیں ۔
ان کی شرکت کے لیے کیا اچھا ہو تو ہر شخص جو پہچان گیا ہے
یہ لکھے کہ میں پہچان گیا۔ یا پہچان کے لیے صرف clue لکھے
اور چاہیے تو مزاحیہ فقرے لکھیں یا کوئی اور کامنٹ کریں
اور 24 گھنٹے یا مناسب وقت پر شمشاد بھائی اس کا صحیع جواب لکھ دیں
یہ ناممکن ہے کہ شمشاد بھائی کو جواب نہ پتہ ہو ۔
اگر اتفاق سے وہ غلطی کردیں ( ایسا ہو نہیں ہی سکتا) تو آپ اس کی تصحیح کردیں
یا اس پر تبادلہء خیال شروع ہوجائے کہ شمشاد بھائی غلط ہیں​
 

تفسیر

محفلین
ابھی ہماری سمجھ میں آیا نہیں ہے کہ سلسلہ کیا ہے تفسیر بھائی ۔۔۔ ذرا آگے چلے تو پھر دیکھیں گے
 

تفسیر

محفلین


اس سلسلے کا مقصد ارکانِ محفل کو مشہور ارکین
کے انٹرویوز کی طرف توجہ دلانا ہے
جو صفحہ دو پر موجود ہیں۔
جملے ہمیشہ ان کی پہچان ہوں گے۔
نئےارکان ان جملوں کو آسان کی ڈھونڈ لیں گے
مثال کے طور پہلے جملے میں " شہزادی" کا لفظ ڈھونڈنا آسان ہے
اور" تفسیر" مجھے کوئی نہیں جاننا۔ :(
اور " جواب میں پشتو کا استعمال" انٹرویو دینے والے کو بے نقاب کردیتا ہے ( پرانے اراکین کے لیے)
میں اس سلسلے میں صرف نیچے دیئےلوگوں کے انٹرویو اسعتمال کروں گا۔
تا کہ بہت سارے انٹرویو میں چھان بین نہ کرنی پڑے

جیہ ۔ قیصرانی ۔ شمشاد ۔
سیدہ شگفتہ
حجاب ۔ فرزانہ


 

تعبیر

محفلین
مجھے بھی سمجھائیں یہ گیم :(

بلکہ اسے آپ انٹرویو کے بجائے clue گیم بنا دیں

جیسے ہم سب یہاں اپنی پوسٹ اسٹائل یا خاص emoticons یا تکیہ کلام سے جانے جاتے ہیں
آپ ایسی ہی پہچان دیں اور ہم اسے بوچھیں یا پھر اسے محفل کسوٹی بنادیں جو کچھ سوالات پر مشتمل ہو :) اس طرح ہم سب اسے کھیل سکیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
تفسیر بھائی یہ کام نئے اراکین کے لیے تو بہت ہی مشکل ہے۔

آپ نے غالباً جیہ کے انٹرویو کے متعلق بات کی ہے۔

اس سے اچھے اور آسان آپ کے وہ کھیل تھے جس میں کسی شہر کا نام بتانا یا مصالحے کا نام بتانا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تفسیر بھائی ، اسے جاری رکھیں ۔ میں تو ابھی دیکھا ہے یہ تھریڈ ، آپ نے اسے بند بھی کر دیا لیکن کیوں ؟

پبلک کون ؟ کس نے بند کرنے کے لیے کہا آپ سے اور کیوں ؟
 

تفسیر

محفلین
السلام علیکم

تفسیر بھائی ، اسے جاری رکھیں ۔ میں تو ابھی دیکھا ہے یہ تھریڈ ، آپ نے اسے بند بھی کر دیا لیکن کیوں ؟

پبلک کون ؟ کس نے بند کرنے کے لیے کہا آپ سے اور کیوں ؟


شگفتہ بہن :flowers:

پبلک کا لفظ تفریحاً لکھاتھا۔ کسی نے بند کرنے کو نہیں کہا :) لیکن پہلے چند پیغامات سے ظاہر ہوا کہ یہ کھیل بہت جلد خود بخود بند ہوجائے گا۔ زیادہ تر لوگ وقت گزارنے اور ہنسی مذاق کے لیے آتے ہیں۔ دن بھر کی ملازمت، اسکول اور بچے ان کی توانائی نچوڑ لیتے ہیں۔ انہیں مسکراہٹ لانے والے موا د کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اس قسم کے کھیل میں چھان بین کی ضرورت ہوتی ہے اور فوری جواب نہیں دیئے جاسکتے۔

میں ایک نیا کھیل شروع کررہا ہوں جسکا نام " چیستاں ۔ دماغ لڑائیں" اس میں ویرائٹی ہوگی۔ آسان سے لیکر مشکل معمے جن کی قسم بھی وقت بوقت بدلتی رہے گی۔ ہوسکتا ہے جولوگ دماغی وردیش چاہتے ہیں ادھر آئیں۔teeth_smile

تفسیر بھیا

اور ایک سوال ۔۔۔ چھوڑیں جانے دیں :)
ویسے آپ کوسوال پتہ ہے ۔۔۔ لیکن آپ جواب نہیں بتائیں گی۔ بس مسکرادیں گی۔ تو پوچھنے سے کیافایدہ teeth_smile
 
لیجئے ہم نے جب اس کھیل کو سمجھنا شروع کیا تو آپ اسے بند کر رہے ہیں۔۔۔۔ تفسیر بھائی چلنے دیں۔۔۔۔۔ اب ہمیں بھی اپنی ناقص عقل کا امتحان لینے دیں۔۔۔ اسی بہانے ہم بھی تلاش کے ہنر سے آگاہ ہو جائیں گے ۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تفسیر بھائی ،، جو مناسب لگے آپ کو۔ کسی نئی بات یا نئے آئیڈیا کا ردعمل ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگتا ہے آغاز میں یعنی فوری ردعمل سامنے نہیں آتا۔


اور سوال بھی لکھ دیں تفسیر بھائی ، سوال دیکھ کر ہی معلوم ہوگا کہ جواب دے سکتی ہوں یا نہیں ۔
 

تفسیر

محفلین
اور سوال بھی لکھ دیں تفسیر بھائی ، سوال دیکھ کر ہی معلوم ہوگا کہ جواب دے سکتی ہوں یا نہیں

لیکن جیسا میں نے لکھا نا آپ صرف مسکراتیں۔ آپ غیر جانبدار ہیں۔:)
میرے لیےجواب آسان تھا اورعمل مشکل۔ لیکن میں کرلیا۔ پانی سر سے گزر چکا تھا اور میرا ڈوبنا لازمی تھا۔
 

تعبیر

محفلین
تفسیر بھائی مین نے بتایا تو تھا کہ اسے کیسے دوبارہ سے شروع کر سکتے ہین

اسے کسوٹی بنا لیں نا :)
 
Top