انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر103روپے44پیسے کی بلند ترین سطح پر

کاشفی

محفلین
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر103روپے44پیسے کی بلند ترین سطح پر
DollarVSRupee_8-20-2013_114518_l.jpg

کراچی…دنیا کی بیشتر کرنسیوں کی طرح پاکستانی روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے مسلسل دبا وٴکا شکار ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 103 روپے 44 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے دباوٴ اور بین الاقوامی سطح پر تقریبا 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر مستحکم ہونے سے روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے اب تک ڈلر کی کی رسد نہ ہونے سے روپے کمزور ہو رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی روپیہ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ایک ڈالر 63 بھارتی روپے سے بھی تجاوز کرچکا ہے۔رواں سال بھارتی روپے ڈالر کے مقابلے 12 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
روپے کی تنزلی جاری، ڈالر 103 روپے کی سطح عبور کر گیا
188426_12852631.jpg

روپے کی تنزلی کا سلسلہ برقرار ہے۔ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک سو تین روپے کی سطح عبور کر گیا۔

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں مزید 23 پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی روپے کے ساتھ شرح تبادلہ ایک سو تین روپے پندرہ پیسے ریکارڈ کی گئی جو انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر کی بلند ترین شرح تبادلہ ہے۔
 

کاشفی

محفلین
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
188769_33009517.jpg

روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 17 پیسے اضافے سے 103 روپے 60 پیسے کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔ ایک روز قبل ڈالر کی شرح تبادلہ 103 روپے 43 پیسے کی سطح پر موجود تھی۔ ماہرین کے مطابق اسلامی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔
 
Top