انوکھی ایجاد قسط نمبر 6

Ali mujtaba 7

لائبریرین
انوکھی ایجاد قسط نمبر 6
رائٹر علی مجتبیٰ
انسپکٹر حیدر اور سلمان پروفیسر عامر کے پاس گئے ۔انسپکٹر حیدر نے پروفیسر عامر سے کہا کہ ہمیں چور کو پکڑنے کیلئے آپ کی لیب کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنی ہے۔پروفیسر عامر نے کہا ٹھیک ہے۔وہ ایک لیپ ٹاپ لائے۔جس کی مدد سے پروفیسر عامر کی لایب کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی جاسکتی تھی۔جب انہوں نے سی سی ٹی وی چوٹیج چیک کی تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص آیا لیکن اس کا چہرہ دھندلا تھا۔اس شخص نے تیزا گھڑی کو اٹھایا اور بھاگ گیا۔انسپکٹر حیدر نے کہا او ہو۔اس کا چہرہ تو دھندلا ہے۔کیسے پتا چلے گا کہ کون ہے۔پروفیسر عامر نے کہا پریشان نا ہوں میں ایک ایسی ایجاد پر آج کل۔کام کررہا ہوں جس کو آگر ہم لیپ ٹاپ پر لگائیں گے تو سی سی ٹی وی فوٹیج بالکل صاف صاف نظر آئی گی۔انسپکٹر حیدر نے کہا کب تک بن جائے گی یہ ایجاد۔پروفیسر عامر نے کہا کل تک بن جائے گی۔کل رات کو میرے گھر آنا۔ایجاد دے دو گا۔انسپکٹر حیدر اور سلمان جب اگلے دن پروفیسر عامر کے گھر کے دروازے میں پہنچے اور گھنٹی بجائی۔لیکن دس منٹ تک کوئی دروازہ کھولنے نہیں آیا۔انسپکٹر حیدر نے کہا کچھ تو گر بڑ ہے۔سلمان نے کہا ہاں مجھے بھی کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔انسپکٹر حیدر نے کہا ہاں اب تو دروازہ توڑنا ہی پڑے گا۔انسپکٹر حیدر نے جب دروازہ توڑا اور اندر داخل ہوئے تو حیران ہوئے بغیر نا رہ سکے
(جاری ہے)
 

ابن توقیر

محفلین
کافی سسپنس ہے کہانی میں علی۔بہت اچھی کاوش ہے۔اسی طرح محنت سے لکھتے رہو اور مطالعہ کرنے کی عادت پختہ رکھو۔
 
Top