انوکھی ایجاد قسط نمبر 5

Ali mujtaba 7

لائبریرین
انوکھی ایجاد قسط نمبر 5
رائٹر علی مجتبیٰ
انسپکٹر حیدر اور سلمان جب عمران بینک لمیٹڈ میں داخل ہوئے۔عمران بینک لمیٹڈ کا مالک انسپکٹر حیدر کے دوست تھے۔انسپکٹر حیدر اور سلمان نے جب عمران بینک لمیٹڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی۔تو انہوں نے دیکھا کہ۔ایک چور سیکنڈوں میں بینک میں داخل ہوا اور سیکنڈوں میں وہاں سے بھاگ گیا۔لیکن اس نے اپنے چہرے پر نقاب پہنا ہوا تھا۔انسپکٹر حیدر نے کہا چور کی تو شکل ہی ظاہر نہیں ہورہی ہے۔سلمان نے کہا ہاں لیکن اس کے بائیں ہاتھ کی پانچویں انگلی کٹی ہوئی ہے۔اور اس نے ایک عجیب سی شکل کی گھڑی بھی پہنی ہوئی ہے۔جو شاید تیزا گھڑی ہے۔چنانچہ آگر اس چور کو پکڑ لیا تو ایک تیر سے دو نشانے ہوجائیں گے۔انسپکٹر حیدر نے سلمان کی عقل کو داد دی اور کہا بہت خوب آپ تو بہت ذہین ہیں۔سلمان نے کہا تعریف کرنے پر شکریہ ۔لیکن اس چور کو پکڑ کیسے پائیں گے۔انسپکٹر حیدر نے کہا آگر ہم پروفیسر عامر کی لیب کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کریں تو شاید پتا چل جائے۔سلمان نے کہا ہاں اچھا آئڈیا ہے۔
(جاری ہے)
 
Top