انوکھی ایجاد قسط نمبر 4

Ali mujtaba 7

لائبریرین
انوکھی ایجاد قسط نمبر 4
رائٹر علی مجتبیٰ
انسپکٹر حیدر جب پریشانی کے عالم میں اپنے گھر میں داخل ہوئے تو سلمان کو انسپکٹر حیدر کو پریشان دیکھ کر پتا چل گیا کہ کوئی بات ہے۔سلمان نے انسپکٹر حیدر کو سلام کیا اور کہا چچا آپ پریشان کیوں ہو۔انسپکٹر حیدر نے سلام کا جواب دیا اور کہا بیٹا ایک کیس کے حوالے سے پریشان ہوں ۔سلمان نے سوچا یہ اچھا موقع ہے جاسوسی کرنے کا۔سلمان نے کہا چچا کون سا کیس کیسا کیس۔یعنی کس حوالے سے کیس ہے آپ کا یہ ننھا جاسوس حاضر ہے۔انسپکٹر حیدر مسکرائے۔انسپکٹر حیدر نے کہا بیٹا آپ کو تو جاسوسی کا بہت شوق ہے۔آپ کوئی موقع نہیں چھوڑتے۔کمرے میں چلو بتاتا ہوں۔سلمان نے کہا ٹھیک ہے۔سلمان اور انسپکٹر حیدر کمرے میں داخل ہوئے۔انسپکٹر حیدر اور سلمان بیٹھے۔سلمان نے کہا اب تو بتائیں کہ کون سا کیس ہے۔انسپکٹر حیدر نے کہا کہ پروفیسر عامر نے ایک ایجاد بنائی جس کی مدد سے ہم سیکنڈوں میں ایک جگہ سے دوسری جگہ جا سکتے ہیں۔وہ ایجاد چوری ہوگئی ہے ۔اور جس نے بھی یہ ایجاد چوری کی ہے وہ ایک چور ہے اور اسی نے آج عمران بینک لمیٹڈ میں چوری کی ہے۔سلمان نے کہا چچا آپ کو کیسا پتا چلا کہ جس چور نے وہ ایجاد چوری کی ہے اسی نے عمران بینک لٹیمیڈ میں چوری کی ہے۔انسپکٹر حیدر نے کہا کہ چور سکینڈوں میں وہاں داخل ہوا اور سیکنڈوں میں وہاں سے چلا گیا۔سلمان نے کہا پھر تو عمران بینک لمیٹڈ کا سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنی پڑے گی۔شاید کچھ ثبوت مل جائیں۔انسپکٹر حیدر نے کہا ہاں اچھا پلان ہے۔
(جاری ہے)
 
Top