انور مسعود انور مسعود کے قطعات.......

فاروقی نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 9, 2008

  1. فاروقی

    فاروقی معطل

    مراسلے:
    1,748
    چاند کو ہاتھ لگا آئے اہل ہمت
    ان کو یہ دھن ہے کہ اب جانب مریخ بڑھیں
    ایک ہم ہیں کہ دکھائی نہ دیا چاند ہمیں
    ہم اسی سوچ میں ہیں عید پڑھیں یا نہ پڑھیں


    بھینس رکھنے کا تکلف ہم سے ہو سکتا نہیں
    ہم نے سوکھے دودھ کا ڈبا جو ہے رکھا ہوا
    گھر میں رکھیں غیر محرم کو ملازم کس لیئے
    کام کرنے کے لیئے ابا جو ہے رکھا ہوا



    باقی موقع ملتے ہی پیش کروں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  2. پیاسا

    پیاسا معطل

    مراسلے:
    179
    واہ واہ بہت خوب بھئی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. مکی

    مکی معطل

    مراسلے:
    939
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. شہزاد وحید

    شہزاد وحید محفلین

    مراسلے:
    2,572
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Psychedelic
    انور مسعود میرے پسندیدہ میں سے ایک ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    انور مسعود میرے پسندیدہ میں سے ایک ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. ابو کاشان

    ابو کاشان محفلین

    مراسلے:
    1,839
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    انور مسعود میرے پسندیدہ شعراء میں سے ایک ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. فاروقی

    فاروقی معطل

    مراسلے:
    1,748
    اچھا تو پھر اور لیجیئے......

    ذرا سا سونگھ لینے سے بھی انور
    طبعیت سخت متلانے لگی ہے
    مہذب اسقدر میں ہو گیا ہوں
    کہ دیسی گھی سے بھی بو آنے لگی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,629
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب جناب !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. فاروقی

    فاروقی معطل

    مراسلے:
    1,748
    استاد نے شاگرد سے اک روز یہ پوچھا
    ہے جمعہ المبارک کی فضیلت کا تجھے علم
    کہنے لگا شاگرد کے معلوم ہے مجھ کو
    ریلیز اسی روز تو ہوتی ہے نئی فلم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فاروقی

    فاروقی معطل

    مراسلے:
    1,748
    گزرا ہوں اس گلی سے تو پھر یاد آگیا
    اس کا وہ التفات عجب التفات تھا
    رنگین ہو گیا تھا بہت ہی معاملہ
    پھینکا جب اس نے پھول تو گملا بھی ساتھ تھا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. محمد کاشف صدیقی

    محمد کاشف صدیقی محفلین

    مراسلے:
    47
    واہ واہ بہت خوب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. فاروقی

    فاروقی معطل

    مراسلے:
    1,748
    شکریہ شکریہ قدر دان ......نگاہ شناس رکھنے والے دوست تیرا شکریہ
     
  13. tariqak

    tariqak محفلین

    مراسلے:
    16
    بہت عمدہ میرے پسندیدہ شعرا میں سے ایک
     
  14. محمد ریحان قریشی

    محمد ریحان قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    یہ قطعہ ہمارے نصاب میں بھی یوں ہی شامل ہے۔ دوسرا مصرع بحر سے خارج ہے۔ گمان یہی ہے کہ سہوِ کاتب ہوگا مگر ان الفاظ کی نشست بدلنے سے کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہو رہا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    مریخ کو مر ریخ باندھا ہے بر وزنِ مفعول۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  16. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ہم تو مرّیخ ہی کہتے سنتے آئے ہیں
    مر+ر+یخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  17. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    آپ نے درست فرمایا، اس کا صحیح تلفظ رے کی تشدید کے ساتھ ہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. محمد ریحان قریشی

    محمد ریحان قریشی محفلین

    مراسلے:
    2,054
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    عام بول چال میں، میں نے تو مریخ ہی سنا ہے۔ شاعری میں اس سے پہلے مستعمل نہیں دیکھا تھا اس لیے غلط فہمی ہوئی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,580
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    فرہنگِ آصفیہ میں مرّیخ (مر+ر+یخ)ہی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. محمد یعقوب آسی

    محمد یعقوب آسی محفلین

    مراسلے:
    6,852
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر