انعام!!!

حسن علوی

محفلین
ایک صاحب پینٹر کو گھر لائے اور شام کو دفتر سے واپس گھر آئے تو پینٹر نے اپنی مہارت سے پینٹ کر کے گھر کی حالت ہی بدل ڈالی تھی۔ وہ صاحب بہت خوش ہوئے اور طےشدہ اجرت کے علاوہ پچاس روپے انعام میں دیتے ہوئے بولے۔ "آج رات بیگم کے ساتھ فلم دیکھنے چلے جانا۔"
پینٹر شکریے کے ساتھ "اللہ آپ کو خوش رکھے" کہتا ہوا چلا گیا۔
رات کو گھر کی گھنٹی بجی، ان صاحب نے دروازہ کھولا۔ سامنے پینٹر کھڑا تھا۔
"کیا بات ھے، کوئی چیز بھول گئے ہو؟" ان صاحب نے پوچھا۔
"جی نہیں۔" پینٹر نے کہا۔ "میں تو بیگم صاحبہ کو سینما لے جانے کے لیئے آیا ہوں۔"
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif
 
Top