تقاریب میں مختلف شخصیات پہ اشعار

شمشاد

لائبریرین
رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں
(چچا)
 

مومن فرحین

لائبریرین
یہ دنیا ہے، یہاں کچھ بھی سدا جاری نہیں رہتا
سرشتِ نوعِ انساں میں ہے شامل، بور ہو جانا

محمد تابش صدیقی
 

سیما علی

لائبریرین
خود کو بکھرتے دیکھتے ہیں کچھ کر نہیں پاتے ہیں
پھر بھی لوگ خداؤں جیسی باتیں کرتے ہیں

افتخار عارف
 

سیما علی

لائبریرین
گھروں پہ نام تھے ناموں کے ساتھ عہدے تھے
بہت تلاش کیا کوئی آدمی نہ ملا!!!!!!!!!!!!!!!!!!

بشیر بدر
 

سیما علی

لائبریرین
فطرت کے تقاضے کبھی بدلے نہیں جاتے
خوشبو ہے اگر وہ تو بکھرنا ہی پڑے گا

اعجاز رحمانی
 

سیما علی

لائبریرین
گھر میں تھا کیا؟ کہ تیرا غم اسے غارت کرتا ۔ ۔ ۔
وہ جو رکھتے تھے ہم اک حسرتِ تعمیر ۔ ۔ ۔ سو ہے!
غالب
 
Top