انسانی جذبات سمجھنے والا کمپیوٹر ایجاد

آپ کے خیال میں انسانوں کے اس دور میں ایک روبوٹ ایسا کرپائےگا جو انسان نہیں کرپاتے؟

  • بالکل سمجھ سکتا ہے

    Votes: 1 50.0%
  • کسی حد تک سمجھ سکتا ہے۔

    Votes: 0 0.0%
  • بالکل نہیں سمجھ سکتا۔

    Votes: 1 50.0%

  • Total voters
    2
لندن ، جدید دور کے روبوٹ کیا نہیں کرسکتے دوڑنے، بھاگنے اور کھیل کود سے لے کر روز مرہ کاموں میں انسانوں کی مدد کرنے جیسے سب کام یہ بآسانی کرسکتے ہیں بس ان میں ایک ہی کمی تھی کہ یہ انسانوں کی طرح احساس وجذبات نہیں رکھتے تھے، مگر اب یہ کمی بھی پوری ہوگئی ہے۔
لندن برطانوی کمپنی Emoshape نے پہلی دفعہ ایک ایسا روبوٹ ایجاد کرلیا ہے جو غم اور خوشی سمیت متعدد انسانی جذبات کو سمجھ سکتا ہے اور خود بھی ان کا اظہار کرسکتا ہے۔ اسے Emospark کا نام دیا گیا ہے اور یہ آٹھ بنیادی جذبات یعنی غصہ، خوف، غم، نفرت، حیرانی، امید، اعتبار اور خوشی کو سمجھ سکتا ہے۔کمپنی نے اموشنل پراسیسنگ یونٹ (EPU) نامی ایک پروسیسر تیار کیا ہے جو عام کمپیوٹر کے برعکس جذبات کو سمجھ سکتا ہے اور ان جذبات کا اظہار بھی کرسکتا ہے۔ابتدائی طور پر اسے ایک مکعب ڈبیہ کی صورت میں بنایا گیا ہے جس میں انسانی چہرے کو پڑھنے کیلئے خصوصی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔اگر آپ اس ننھے روبوٹ کے ساتھ پیار سے بات کریں یا غصے کا اظہار کریں تو یہ اس کا مناسب جواب بھی دیتا ہے۔
عملی مظاہرے میں جب ایک سائنسدان نے اسے کہا، ”مجھے تم سے نفرت ہے“ تو اس نے جواب دیا ”میں تو آپ کی مدد کرنے کی کوشش کررہا ہوں، ناراض نہ ہوں“ کمپنی کے سربراہ اولیویہ زمرمین کا کہنا ہے کہ اس میں مزید بہتری کی جائے گی تاکہ یہ چہرے کے تاثرات کے ساتھ آواز کے اتار چڑھاﺅ کو بھی بہتر طور پر سمجھ سکے۔اس کی قیمت محض 315 ڈالر (تقریباً 31500 پاکستانی روپے) ہے۔

 
Top