راحت اندوری اندھیرے چاروں طرف سائیں سائیں کرنے لگے

ڈاکٹرعامر شہزاد نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 5, 2016

  1. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    اندھیرے چاروں طرف سائیں سائیں کرنے لگے

    چراغ ہاتھ اٹھا کر دعائیں کرنے لگے

    ترقی کر گئے بیماریوں کے سوداگر
    یہ سب مریض ہیں جو اب دوائیں کرنے لگے

    لہولہان پڑا تھا زمیں پہ اک سورج
    پرندے اپنے پروں سے ہوائیں کرنے لگے

    زمیں پہ آ گئے آنکھوں سے ٹوٹ کر آنسو
    بری خبر ہے فرشتے خطائیں کرنے لگے

    جھلس رہے ہیں یہاں چھاؤں بانٹنے والے
    وہ دھوپ ہے کہ شجر التجائیں کرنے لگے

    عجیب رنگ تھا مجلس کا، خوب محفل تھی
    سفید پوش اٹھے کائیں کائیں کرنے لگے

    راحت اندوری​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  2. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہ
    بہت خوب انتخاب
    بہت دعائیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شکریہ ​
    نایاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. افضل رستم

    افضل رستم محفلین

    مراسلے:
    2
    بہت خوب
    بہترین انتخاب
     
  5. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,622
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

اس صفحے کی تشہیر