انجلینا جولی پروفیسر بن گئیں

نجلینا جولی یونیورسٹی کے نئے ماسٹرز پروگرام میں طالب علموں کو لیکچر دیں گی۔ یہ ماسٹرز پروگرام یونیورسٹی کے ویمن، پیس اینڈ سیکورٹی سینٹر کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد صنفی برابری اور جنگ زدہ علاقوں میں متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے

ہالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی کی صرف اداکاری ہی پہچان نہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں رفاعی کاموں، اقوام متحدہ کی تنظیم برائے مہاجرین کی سفیر کے طور پر بھی مقبولیت رکھتی ہیں۔

اور، اب انجلینا جولی کے حصے میں جو نیا اعزاز آیا ہے وہ ہے اعزازی پروفیسر یعنی وزیٹنگ پروفیسر کا۔

جی جناب۔۔ سلور اسکرین پر رومنس کرتی، دشمنوں کے چھکے چھڑاتی انجلینا جولی اب طالب علموں کو سبق پڑھاتی دکھائی دیں گی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے، اے ایف پی اور اے بی سی نیوز کے مطابق، انجلینا جولی کو مشہور زمانہ ’لندن اسکول آف اکنامکس یونیورسٹی‘ میں اعزازی پروفیسرکا عہدہ دیا گیا ہے۔

انجلینا جولی یونیورسٹی کے نئے ماسٹرز پروگرام میں طالب علموں کو لیکچر دیں گی۔ یہ ماسٹرز پروگرام یونیورسٹی کے ویمن، پیس اینڈ سیکورٹی سینٹر کے تحت شروع کیا گیا ہے، جس کا مقصد صنفی برابری اور جنگ زدہ علاقوں میں متاثرہ خواتین کی مدد کرنا ہے۔

اعزازی پروفیسر بننے کے بعد اپنے بیان میں انجلینا جولی نے ماسٹرز پروگرام کو حوصلہ افزا قرار دیا۔ جولی کا کہنا تھا ’دیگر تعلیمی اداروں کو بھی اس کی پیروی کرنا چاہئے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ خواتین کے حق میں اور ان کے خلاف جرائم پر آواز اٹھائی جائے، خصوصاً جنگ زدہ علاقوں میں خواتین پر ہونے والے مظالم دنیا کے سامنے لائے جائیں۔‘

انجلینا جولی کے بقول، وہ اس بات کی بے چینی سے منتظر ہیں کہ کب طالب علموں کو پڑھائیں اور ان سے سیکھیں۔

انجلینا جولی سمیت چار افراد کو اعزازی پروفیسر کا درجہ دیا گیا ہے، جس میں برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ ولیم ہیگ بھی شامل ہیں۔

لندن اسکول آف اکنامکس کے مطابق، وزیٹنگ پروفیسرز بطور گیسٹ لیکچر دے سکیں گے اور ورکشاپ و عوامی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے، تاکہ اپنے کاز کو اجاگر کر سکیں۔
ماخذ
 

لاریب مرزا

محفلین
دشمنوں کے چھکے چھڑاتی انجلینا جولی
کافی عرصہ قبل کی بات ہے کہ ہم سے چھوٹے ہمارے جڑواں بھائی کراٹوں کی تربیت لینے کلب جاتے تھے، گھر آ کر مشق کرتے تو ہمیں بھی کراٹے سیکھنے کا شوق چرایا۔ ہم نے ان سے کہا کہ ہمیں بھی سکھائے جائیں تو کہتے ہیں کہ آپ نہیں کر سکتیں یہ سب۔۔ تو ہم نے کہا کہ واہ بھئی!! انجلینا جولی کر سکتی ہے تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔۔ :sneaky:
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
ہمارے خیال میں ان لوگوں نے بس اپنے آپ کو مصروف اور خبروں میں اِن رکھنا ہوتا ہے اس لیے یہ فلمی ستارے اس قسم کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے نظر آتے ہیں۔
 
Top