انتظار

تم لوٹ کے آجاؤ
ہم انتظار میں ہیں
اب بات کرو ہم سے
ہم انتظار میں ہیں
جب عمر ختم ہوگی
ہم موت سے کہ دیں گے
مت جان ہماری لو
ہم انتظار میں ہیں
پھر بہ نکلیں آنسو
سب لوگ کہیں گے یوں
تم لوٹ کے آجاؤ
ہم انتظار میں ہیں
 

الف عین

لائبریرین
فیصل آپ سے دو تین باتیں۔
پہلے تو یہ کہ مجھے اب تصویری اردو سے چڑ ہوتی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے اب میں اردو رائٹرس میں پوسٹ ہی نہیں کرتا اور نہ وہاں کی میلس زیادہ پابندی سے دیکھتا ہوں۔ اب جب آپ تحریری اردو کے فورم میں ہیں تو پھر تصویر چہ معنی دارد؟
دوسرے، آپ کی غزل جو یاہو گروپ میں تھی، وہ تو اچھی لگی مگر یہ نثری نظمیں ذرا میرے اوپر سے گزر جاتی ہیں۔
تیسری یہ کہ آپ نے اس فورم میں پڑھا ہوگا کہ میں نے بلاگ کی شکل میں آن لائن جریدہ شروع کیا ہے۔ چناں چہ آپ اور دوسرے احباب بھی اس کے لئے اپنی تخلیقات بھیجیں۔۔ یونی کوڈ میں ہوں تو بہتر ہے ورنہ ان پیج میں ہی سہی۔ میرے جی میل کے پتے پبھیجیں جہاں اصل نام سے میرا اکاؤنٹ ہے یعنی:
aijazakhtar
 

زیک

مسافر
فیصل نظم اچھی ہے مگر اگر آپ اسے تصویری اردو کی بجائے یونیکوڈ اردو میں لکھیں تو کیا ہی اچھا ہو۔
 
جیسی آپ کی مرضی

لیجئے برادران عزیزم تصویری اردو سے جان چھڑا دیتا ہوں میں آپکی

اعجاز بھائی کا جریدہ دیکھنے کا اشتیاق ہے ۔ امید ہے کہ ربط لکھ کر مطالعے کا موقع عطا فرمائیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج کل بلاگر کام نہیں کر رہا ہے بلکہ گوگل کی ہر سروس ڈاؤن ہے، بہر حال لنک یہ ہے:
http:\\ijazobaid.blogspot.com
 

پی کے ٹن

محفلین
تم جلدی سے مر جاؤ
ہم انتظار میں ہیں
اب ہاتھ نکالو ہم سے
ہم انتظار میں ہیں
جب انکم ختم ہوگی
ہم جاناں سے کہہ دیں گے
اب ہماری جان مت لو
ہم انتظار میں ہیں
پھر باہر نکلیں الو
سب گدھ کہیں گے یوں
تم بینک لوٹ کے آجاؤ
ہم انتظار میں ہیں
;):grin:
 
فیصل تو یہیں پر ہے
تم کس کو ڈھونڈتے ہو
یہ بات حقیقت ہے
بس خود کو ڈھونڈتے ہو
وہ شخص نہ ہو جس کو
اپنا ہی پتہ اب تک
تم اس کو ڈھونڈتے ہو
تم کس کو ڈھونڈتے ہو
 

محمد نعمان

محفلین
میں یہاں بھی دیر سے پہونچا۔۔۔۔۔۔
کیا بات ہے فیصل بھیا آپ بڑی روانی سے شعر کہتے ہیں۔۔۔۔۔۔اور دھاگوں میں پڑھ چکا ہوں۔
 

محمد نعمان

محفلین
ایسی بھی کوئی بات نہیں ہے بھیا۔۔۔۔آپ اس قابل ہیں تو تعریف ہوتی ہے نا۔۔۔۔ورنہ کوئی ہماری تعریف کیوں نہیں کرتا۔
 
Top