انتخاب قابل اجمیری۔۔۔۔تبصرہ، استفسار

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کروگے
میں رو رہا ہوں تو ہنس رہے ہو میں مُسکرایا تو کیا کرو گے​

بہت شکریہ نوید صادق مجھے کب سے تلاش تھی اس شعر(غزل) کے خالق کا نام جاننے کی، آج معلوم ہوا آپ کے توسط سے۔

یہ انتخاب بھی بہت عمدہ ہے۔ قابل اجمیری کے بارے میں بھی کچھ تعارف اگر لکھ سکیں اتنا اچھا کلام ہے ان کا۔
 

نوید صادق

محفلین
محترمہ شگفتہ:
آپ نے اچھا یاد دلایا۔ تعارف ضروری ہے۔
انشاءاللہ ایک آدھ دن میں مختصرا“ لکھ ڈالوں گا۔
نوید
 

الف عین

لائبریرین
اس کی میں نے ای بک بنائی ہے
انجمنِ رنگ
نام سے۔ اس شعر سے نام مستعار ہے

ٹھنڈے پڑے ہیں انجمنِ رنگ کے چراغ
اک نغمۂ بہار بطرزِ فغاں سہی
 

نوید صادق

محفلین
اعجاز بھائی
السلام علیکم
قابل اجمیری کا مختصر تعارف اور چند معاصرین کی آراء بھی اپلوڈ کر ڈالی ہیں۔
انہیں بھی ای بک میں شامل کر لیں۔
 
Top