انار اور پپیتے کے مرکب سے تیار شربت ڈینگی کی مجرب دوا ثابت۔

پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹری کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد عالم نے کہا ہے کہ انار اور پپیتے کے مرکب سے تیار کیا گیا شربت ڈینگی کے مرض کی مجرب دوا ثابت ہوئی ہے۔

پشاور میں ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ لیبارٹری کے چیئرمین ڈاکٹر شہزاد عالم نے کہا کہ کونسل کی ریسرچ لیبارٹر نے نے انار اور پیپتے کے شربت پر تحقیق کی ہے اور یہ ثابت ہوا ہے کہ اس شربت کے استعمال سے ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جب ڈینگی وائرس کی وبا پھوٹی تھی تو اس وقت بھی مریضوں کو یہ شربت دیاگیا جس سے مریضوں کو افاقہ ہوا تھا ۔

ڈاکٹر شہزاد نے اس موقع پر سو سے زیادہ مریضوں میں شربت کی بوتلیں بھی تقسیم کیں۔
روزنامہ جنگ
 
Top