دعا امی کے لئیے دعا کی درخواست

ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم!
میری امی ام اریبہ کو آپ سب کی دعاوں کی بہت ضرورت ہے۔ آج ان کا آپریشن ہے۔ پلیز ان کی صحت تندرستی اور زندگی کے لئیے دعا کیجیے گا۔ نجانے آپ سب میں سے کس کی دعا اور آمین پر اللہ پاک نے میری امی کی صحت تندرستی اور لمبی عمر لکھی ہو۔ اللہ پاک ہم سب کے والدین کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، ان کی پریشانیاں دور کرے، سب کو صحت دے اور ان کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے اور جن کے والدین حیات نہیں ان کے لئیے آگے کی منزلیں آسان کرے آمین۔
 

رانا

محفلین
اللہ تعالیٰ اپنا فضل اور رحم فرمائے اور آپ کی امی کو صحت و تندرستی والی لمبی فعال زندگی عطا فرمائے۔ آمین۔
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ جو اپنوں کی بیماری ہوتی ہے ، بہت تنگ کرتی ہے ، اس لیے جہاں میں اپنے بھائی کے لیے دُعا کروں گی وہیں ساتھ آپ کی امی کے لیے بھی کردوں گی کہ وہ میری بھی اتنی ہی پیاری ہیں جتنی آپ کو ہیں۔۔۔اللہ لمبی عمر دے سب کو۔۔۔ بیماری سے دور رکھے ۔۔۔تندرستی ہزار نعمت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ تعالیٰ آپریشن کامیاب کریں۔۔۔آمین آمین آمین
 

یوسف سلطان

محفلین
وعلیکم سلام
دعا ہے کہ الله پاک اپ کی والدہ کوجلد صحت و تندروستی عطا فرماے ۔ اور ان کا سایہ دیر پا اپ کے سروں پر قائم رکھے۔ اور اپ کو اس پریشانی میں صبر عطا فرماے ۔ اور اس صبر کا اجر عطا کرے ۔ (آمین)
 
ماہی زیادہ پریشان نہ ہوں ۔
بس دعا کریں ، اللہ بھلا کرے ۔ہم سب دعاگو ہیں ۔ اللہ آنٹی کو جلد شفا دے ، اور صحت و عافیت سے نوازے ۔ آپ زیادہ پریشان نہ ہوں ۔ صدقہ کریں ، حدیث میں ہے صدقہ بلاوں کو ٹالتا ہے ۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
بہنا آپ فکر مند مت ہوں ان شاء اللہ آپریشن کامیاب ہو گا۔۔ اللہ بحق محمد و آلِ محمد (صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم) آپ کی والدہ محترمہ کو شفائے کاملہ عطا فرمائے آمین۔۔
 
اللہ کریم اپنا کرم فرمائے گا۔ ان شاء اللہ!
دوا میں دعا بھی شامل کیجئے (دعا میں سب اہلِ ایمان کو شامل کیجئے) ۔۔ اور صدقات بھی! کہ صدقات آزمائشوں کو ٹال دیا کرتے ہیں۔
 
رب کریم آپ کی والدہ کو صحت عطا فرمائے - بیمار کی دعا قبول ہوتی ہے ان کو میری گزارش پہنچائیے گا کہ میرے لئے دعا فرمائیں۔ کوشش کر کے صدقہ بھی دیں
 

bilal260

محفلین
اللہ عزوجل آپ کی امی کو صحت کلی عطافرمائے اور جلد ازجلد صحت عطافرمائے اور لمبی عمر صحت کے ساتھ عطافرمائےآمین۔
 

x boy

محفلین
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اللہ رب العزت آپ کی امی کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں
آمین

سُوۡرَةُ الشُّعَرَاء
وَإِذَا مَرِضۡتُ فَهُوَ يَشۡفِينِ (٨٠)
اور جب میں بیمار پڑتا ہوں تو مجھے شفا بخشتا ہے (۸۰)
 
Top