1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

امیرِ شہر اور غریبِ شہر والے اشعار

جاسمن نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 28, 2016

  1. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,178
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    امیرِ شہر نے الزام دھر دیئے ورنہ
    غریبِ شہر کچھ اِتنا گناہگار نہ تھا

    محسن نقوی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,488
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    غریب شہر ترستا ہے اک نوالے کو
    امیر شہر کے کتے بھی راج کرتے ہیں

    نامعلوم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 1
  3. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,488
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    اک سوچ لے کے اس کے مقابل جو آ گیا
    نا گاہ امیر شہر نے شمشیر کھینچ لی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  4. عمران شناور

    عمران شناور محفلین

    مراسلے:
    668
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    غریبِ شہر تو فاقوں سے مر گیا عارف​
    امیرِ شہر نے ہیرے سے خود کشی کر لی

    عارف شفیق​
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  5. محمد فائق

    محمد فائق محفلین

    مراسلے:
    299
    روٹی امیر شہر کے کتوں نے چھین لی
    فاقہ غریب شہر کے بچوں میں بٹ گیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 2
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    گندم امیرِ شہر کی ہوتی رہی خراب
    بیٹی غریبِ شہر کی فاقوں سے مرگئی

    اس قبیل کے زیادہ تر شعر اسی قسم کے ہیں، طبقاتی تفاوت سے بھرپور!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 2
    • زبردست زبردست × 1
  7. محمد فائق

    محمد فائق محفلین

    مراسلے:
    299
    گندم امیر شہر کی ہوتی رہی خراب
    بیٹی کسی غریب کی فاقوں سے مرگئ
    اک جگہ یہ شعر ایسے لکھا ہوا تھا
    درست کون سا ہے؟
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,675
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    یہ تو ہمیں نہیں پتہ۔

    ہم نے کسی مستند جگہ سے نہیں پڑھا یہ شعر۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری یادداشت میں رہ کر اس شعر کی شکل بدل گئی ہو۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,178
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    فقیر جھولی کی کلیاں لٹانے آیا ہے
    امیرِ شہر کو ڈر ہے نہ جانے کیا مانگے
    اعجاز عبید
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 3
  10. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    عجیب وضع سے بے اعتباریاں پھیلیں
    غریب شہر کی دستک پہ کوئی در نہ کھلا

    اسلم کولسری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,178
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,777
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    تم سُن کے کیا کرو گے کہانی غریب کی
    جوسب کی سُن رہا ہے، کہیں گے اُسی سے ہم

    بسمل عظیم آبادی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 1
  13. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,488
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    رونے والوں سے کہہ دو ان کا بھی رونا رو لیں
    جنہیں تنگئی حالات نے رونے نہ دیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  14. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    غریبِ شہر کسی سایۂ شجر میں نہ بیٹھ
    کہ اپنی چھاؤں میں خود جل رہے ہیں سرو و سمن

    امیرِ شہر غریبوں کو لُوٹ لیتا ہے
    کبھی بہ حیلۂ مذہب کبھی بنامِ وطن

    (احمد فراز)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  15. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,529
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    بڑے سلیقے سے نوٹوں میں اس کو تلوا کر
    امیر شہر سے اب انتقام لینا ہے
    بشیر بدر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  16. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    غریبِ شہر نے رکھی ہے آبرو ورنہ
    امیرِ شہر تو اردو زبان بھول گیا

    (ہاشم رضا جلالپوری)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 2
  17. فہد اشرف

    فہد اشرف محفلین

    مراسلے:
    6,529
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Relaxed
    امیر شہر تری طرح قیمتی پوشاک
    مری گلی میں بھکاری پہن کے آتے ہیں
    راحت اندوری
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  18. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    امیرِ شہر کی صحبت کے فیض سے اختر
    جنابِ شیخ اب اونچی ہوا میں رہتے ہیں

    (اختر ضیائی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
  19. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    امیرِ شہر کی موٹی سمجھ میں کیا آتے
    ضمیرِ دہر کے نازک معاملے ہم لوگ

    (خورشید رضوی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  20. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    وہی نہ ہو کہ یہ سب لوگ سانس لینے لگیں
    امیرِ شہر کوئی اور خوف طاری کر

    (ادریس بابر)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6

اس صفحے کی تشہیر