امید کی کرن اوباما کو قتل کیا جا سکتا ہے ،معمر قذافی کا خدشہ

سرتے ... لیبیا کے رہ نما معمر قذافی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کو قتل کیا جاسکتا ہے۔ لیبیا کے شہر سرتے کے یونیورسٹی میں اپنے حمایتی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے معمر قذافی نے کہاکہ صدر بارک اوباما استعماری طاقتوں کے اندھیرے میں امید کی کرن بنا کر سامنے آئے ہیں،انہوں نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ استعماری طاقتیں صدربارک اوباما کو سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی ،ابراہام لنکن اورمارٹن لوتھر کی طرح قتل کرسکتی ہیں یا انہیں پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کرسکتیں ہیں،معمر قذافی نے بارک اوباما کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بارک اوباما منطق پر بات کرتے ہیں اور ان کی پالیسیوں میں غرور کا عنصر نہیں ہے۔

12-30-1899_59308_l.gif


ریفرنس: جیواورجنگ
 
Top