امیج بولٹ پر تصاویر اپلوڈ کریں اور فورم پر پوسٹ کریں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محفل فورم پر تصاویر پوسٹ کرنے کی سہولت مختلف انداز میں فراہم کی جاتی رہے گی۔ ابھی تک تصاویر پوسٹ کرنے کا طریقہ بذریعہ اٹیچمنٹ یا تصویر کا بیرونی ربط پوسٹ کرنا رہا ہے۔ اب میں نے ایک امیج ہوسٹنگ سروس imgbolt.com پر تصاویر اپلوڈ کرنے کا موڈ شامل کیا ہے جو کہ فورم کے پوسٹ پیج میں انٹگریٹڈ ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:



اس کے ذریعے اپنے کمپیوٹر پر کسی تصویر کو منتخب کریں اور Upload Images پر کلک کریں۔ اس سے imgbolt.com کا پیج ظاہر ہوگا جس پر اپلوڈ کردہ تصویر کے تھمب نیل اور اس کے ہاٹ لنک کے روابط دیے گیے ہوں گے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:



کسی ربط کو کلپ بورڈ میں کاپی کرنے کے لیے اس کے ٹیکسٹ باکس کے سامنے دیے گئے ہائپرلنک کو بھی کلک کیا جا سکتا ہے۔ کاپی کیے گئے ربط کو ذیل کی تصویر کے مطابق پوسٹ پیج پر پوسٹ کر دیں۔ اس طرح یہ تصویر آپ کی پوسٹ میں شامل ہو جائے گی۔




میں نے ابھی یہ طریقہ وزی وگ موڈ کے ساتھ نہیں آزمایا ہے۔

میں نے اس پوسٹ میں شامل تمام تصاویر اسی طریقے سے اپلوڈ کی ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ تصاویر اپلوڈ کرنے کے اس طریقے کو مفید پائیں گے۔

والسلام
 

وجی

لائبریرین
السلام علیکم
نبیل صاحب کیا ہم imageshack.us پر اپنی تصویر upload کرکے پھر محفل میں پوسٹ کر سکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
وجی، آپ غور کریں تو پوسٹ پیج پر اب imageshack پر تصاویر اپلوڈ کرنے کی سہولت ہی مہیا کی گئی ہے۔ امیج بولٹ والا پلگ ان کچھ مسئلہ دے رہا تھا، اس لیے میں نے اسے غیر فعال کر دیا ہے۔
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی مجھے تو نہ آپکی پوسٹ میں کوئی تصویر دکھ رہی ہے اور نہ ہی خود سے کوئی تصویر پوسٹ کر پارہا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خرم، امیج ہوسٹس کا یہی مسئلہ ہے کہ پرانی تصویریں ان پر سے ختم کر دی جاتی ہیں۔
آپ کو تصویر پوسٹ کرنے میں کیا مشکل پیش آ رہی ہے؟
 

خرم

محفلین
نبیل بھائی فلکر سے چند تصاویر کا ربط دینا چاہ رہا ہوں لیکن تصاویر دکھائی نہیں دے رہیں۔ جب تصویر کے آئیکون کو کلک کرتا ہوں تو ربط مانگا جاتا ہے۔ ربط دیتا ہوں‌تو بس خالی ڈبیا آجاتی ہے سرخ کراس کے ساتھ تصویر کی بجائے۔
 
Top