امن کی تلاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرخ

محفلین
السلام علیکم
دوستو، یہ شاعری کے اس فورم میں میری پہلے پوسٹ ہے۔
یہ میری ایک آزاد نظم ہے جو میں نے فلیش میں compose کی ہے۔ اور یہاں دکھانے کے لئے اچھے خاصے پاپڑ بیلنے پڑے کیونکہ یہاں فلیش کے ٹیگ کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل ہے۔

ہو سکتا ہے یہ لوڈ ہونے میں تھوڑا سا وقت لے،لہٰذا تھوڑی سی انتظار کی زحمت کرنا ہو گی۔ امید ہے آپ کہ پسند آئے گی۔

[bcolor=#000000:83a3c817bb][flash width=289 height=499:83a3c817bb]http://mail.icmail.net:7080/users/farrukh/General/Aman.swf[/flash:83a3c817bb][/bcolor:83a3c817bb]​

اگر یہ آپ کسی وجہ سے نہ دیکھ سکیں تو اسکےurl پرClickکریں یا کاپی کرکے اپنےInternet Browser میں Paste کر لیں اور اگر پھر بھی نہ دیکھ سکیں تو مطلع ضرور کریں تا کہ اسکا کوئی علاج کیا جا سکے۔
 
فرخ یار کیا کررہے ہو، اس طرح نہ کرو قسم سے اب تک دھڑکنیں اعتدال پر نہیں آئیں۔ اتنی دلفریب کاوش اور اتنی خوبی سے پیش کیا ہے۔ مجھے سخت محرومی کا احساس ہو رہا ہے۔ مجھے نہیں پتا اب ہم سب کو سکھاؤ بھی کہ کیسے کرتے ہو یہ ساحری اکیلے اکیلے۔

جلدی سے کچھ کرنا ہے ایک ایک پل بھاری ہے اب اس پوسٹ کو دیکھ کر۔ اچھا ایک کام تو کر سکتے ہو نہ وہ یہ کہ میں ایک غزل پوسٹ کرتا ہوں اسے بھی ذرا رنگین اور اداشناس کردو فلیش میں :wink:
 
فرخ

محفلین
محب علوی نے کہا:

محب،
یار، بڑی مہربانی اور شکریہ اتنا زیادہ پسند کرنےکا۔ یار بات یہ ہے، کہ اسطرح compose کرنے میں کافی وقت لگتا ہے، اور ایسا میں صرف فارغ اوقات میں ہی کرتا ہوں۔ یہ جو نظم ابھی تم نے پڑھی ہے، یہ میں نے کافی عرصہ پہلے لکھی اور compose کی تھی۔لہٰذا، اگر تم نے کچھcompose کروانا ہے تو پھر انتظار کرنا ہوگا۔ کیونکہ ہم Software Developers کی jobs کا تمکو پتا ہی ہے۔
جانتے ہو؟ یہ نظم میں نے اسلام آباد کے خوبصورت پہاڑی مقام، “پیر سوہاوہ“ سے پہلے جو “چوکی سٹاپ“ ہے، وہاں بیٹھ کر رات کے وقت لکھی تھی اور شائید تم جانتے ہی ہو، کہ وہاں سے اسلام آباد، رات کو روشنیوں کا ایک وسیع سمندر لگتا ہے۔اور ایسی جگہ پر اگر کبھی تنہائی میسر آ جائے ( جو میرے جیسے آوارہ گردوں کو اکثر میسر آجاتی ہے) تو کیا ہی بات ہے 8)
 
ہاں میں اندازہ کر سکتا ہوں وہاں سے بہت خوبصورت نطرآتا ہے اسلام آباد اور ایسی نظم کے لیئے مثالی جگہ بھی ہے وہ۔ اچھا ایسا تو کر سکتے ہو نہ کہ ٹیٹوریل لکھنا شروع کردو بہت لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔
 
فرخ

محفلین
محب علوی نے کہا:
ہاں میں اندازہ کر سکتا ہوں وہاں سے بہت خوبصورت نطرآتا ہے اسلام آباد اور ایسی نظم کے لیئے مثالی جگہ بھی ہے وہ۔ اچھا ایسا تو کر سکتے ہو نہ کہ ٹیٹوریل لکھنا شروع کردو بہت لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔
ہاں یہ کوشش کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی ایک لمبا کام ہے، کیونکہ اس کو بنانے میں 3 پروگرام استعمال کئے گئے ہیں۔
1 ان پیج: نظم لکھنے کے لئے
2 Corel Draw 9 Or above.۔ اردو کے فونٹ کو Vector Graphics میں ڈھالنے کے لیئے
3- Flash or any other Flash Authoring tool.۔ فلیش میں بنانے کے لیئے۔

اب خود اندازہ کرلو،کتنا وقت درکار ہوتا ہے۔ اور اگر کسی کو کوئی ایک پروگرام نہ چلانا آتا ہو، تو پھر۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فرخ

محفلین
محب علوی نے کہا:
ہاں میں اندازہ کر سکتا ہوں وہاں سے بہت خوبصورت نطرآتا ہے اسلام آباد اور ایسی نظم کے لیئے مثالی جگہ بھی ہے وہ۔ اچھا ایسا تو کر سکتے ہو نہ کہ ٹیٹوریل لکھنا شروع کردو بہت لوگوں کا بھلا ہو جائے گا۔

میں آج پھر دامنِ کوہ گیا تھا، ایک دوست کی پرموشن ہوئی، تو اس نے دعوت دے دی۔ مگر چونکہ اس دفعہ دوست ساتھہ تھے، اس لئے کوئی شاعری نام کی چیز نازل ہی نہیں ہوئی۔
 
فرخ

محفلین
یار، یہ بہت بری بات ہے۔
میں اتنے دنوں کے بعد آن لائن آیا ہوں، اور میری اس نظم کو70 لوگوں نے دیکھا ہے لیکن یہاں اپنے Comments دینے والے اتنے کم؟

میرا خیال ہے، یہاں دوستوں کیا تعداد اتنی نہیں جتنی، خالی خولی Visit کرنے والوں کی ہے۔

یار، اگر نظم پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہے تو کم از کم بتاؤ تو سہی۔ :roll:
 
dilshadnazmi

محفلین
فرخ نے کہا:
السلام علیکم
دوستو، یہ شاعری کے اس فورم میں میری پہلے پوسٹ ہے۔
یہ میری ایک آزاد نظم ہے جو میں نے فلیش میں compose کی ہے۔ اور یہاں دکھانے کے لئے اچھے خاصے پاپڑ بیلنے پڑے کیونکہ یہاں فلیش کے ٹیگ کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل ہے۔

ہو سکتا ہے یہ لوڈ ہونے میں تھوڑا سا وقت لے،لہٰذا تھوڑی سی انتظار کی زحمت کرنا ہو گی۔ امید ہے آپ کہ پسند آئے گی۔

[bcolor=#000000:ffb9a6fef5][flash width=289 height=499:ffb9a6fef5]http://mail.icmail.net:7080/users/farrukh/General/Aman.swf[/flash:ffb9a6fef5][/bcolor:ffb9a6fef5]​

اگر یہ آپ کسی وجہ سے نہ دیکھ سکیں تو اسکےurl پرClickکریں یا کاپی کرکے اپنےInternet Browser میں Paste کر لیں اور اگر پھر بھی نہ دیکھ سکیں تو مطلع ضرور کریں تا کہ اسکا کوئی علاج کیا جا سکے۔

سلام و رحمت
فرخ صاحب
آپ نے لکھا : روز جنم لیتی ہیں نت نئی کہانیاں
کہانیاں ۔ : آپ نے ، ظاہر ہے جمع میں استعمال کیا ہے
تو پھر آپ نے اُمید ؛ اور مایوسی ؛ کو واحد کیا کر دیا

یوں کر لیں ۔۔۔۔ کچھ بہت اُمیدیں لئے
کچھ مایوسیوں سے بھری ہویئں
شکریہ
 
فرخ

محفلین
dilshadnazmi نے کہا:
فرخ نے کہا:
السلام علیکم
دوستو، یہ شاعری کے اس فورم میں میری پہلے پوسٹ ہے۔
یہ میری ایک آزاد نظم ہے جو میں نے فلیش میں compose کی ہے۔ اور یہاں دکھانے کے لئے اچھے خاصے پاپڑ بیلنے پڑے کیونکہ یہاں فلیش کے ٹیگ کے ساتھ کام کرنا کافی مشکل ہے۔

ہو سکتا ہے یہ لوڈ ہونے میں تھوڑا سا وقت لے،لہٰذا تھوڑی سی انتظار کی زحمت کرنا ہو گی۔ امید ہے آپ کہ پسند آئے گی۔

[bcolor=#000000:3afb524f08][flash width=289 height=499:3afb524f08]http://mail.icmail.net:7080/users/farrukh/General/Aman.swf[/flash:3afb524f08][/bcolor:3afb524f08]​

اگر یہ آپ کسی وجہ سے نہ دیکھ سکیں تو اسکےurl پرClickکریں یا کاپی کرکے اپنےInternet Browser میں Paste کر لیں اور اگر پھر بھی نہ دیکھ سکیں تو مطلع ضرور کریں تا کہ اسکا کوئی علاج کیا جا سکے۔

سلام و رحمت
فرخ صاحب
آپ نے لکھا : روز جنم لیتی ہیں نت نئی کہانیاں
کہانیاں ۔ : آپ نے ، ظاہر ہے جمع میں استعمال کیا ہے
تو پھر آپ نے اُمید ؛ اور مایوسی ؛ کو واحد کیا کر دیا

یوں کر لیں ۔۔۔۔ کچھ بہت اُمیدیں لئے
کچھ مایوسیوں سے بھری ہویئں
شکریہ

وعلیکم السلام
دلشاد صاحب۔
بہت شکریہ پسند کرنے کا اور تصحیح کرنے کا-
میں کوئی Properشاعر تو نہیں ہوں اور نہ ہی اردو اصناف میں کوئی خاص مہارت رکھتا ہوں۔ اس لیئے شاعری کی کوشش صرف اتنی حد تک کرتا ہوں کہ مطلب واضع ہو جائے۔
لیکن جو تصحیح آپ نے کہی ہے، میرا خیال ہے اس سے میری نظم اور زیادہ موزوں ہو جائے گی۔ :)
میں اس کے لئے بہت ممنون ہوں آپکا۔ :)
 
زیف سید

محفلین
بہت خوب

جناب فرخ صاحب:

بہت خوب کاوش ہے۔ آپ نے اسلام آباد اور پیر سوہاوہ کی یاد دلا دی۔ وہ یادیں‌جو اب نقش و نگار طاق نسیاں‌ہو گئی ہیں۔

خیر، آپ کی نظم تو بہت خوب ہے، تاہم میں‌یہ عرض‌کرنا چاہوں‌گا کہ متن اور انیمیشن دونوں الگ الگ چل رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ دونوں‌ایک دوسرے کے اثر کو بڑھانے میں‌مدد گار ثابت ہوں۔ مثال کے طور پراگر روشنیوں‌کے شہر والی سطر کسی ایسے ایفیکٹ سے ساتھ کھلے جس میں‌شہر کی جھلملاتی رات کی جھلک نظرآجائے، تو نور علی نور کا سا اثر پیدا ہو جائے گا۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ مصورانہ خطاطی کے فنکار بھی کچہ اسی قسم کے "ہتھکنڈے" استعمال کرتے ہیں۔

آداب عرض ہے،

زیف
 
فرخ نے کہا:
یار، یہ بہت بری بات ہے۔
میں اتنے دنوں کے بعد آن لائن آیا ہوں، اور میری اس نظم کو70 لوگوں نے دیکھا ہے لیکن یہاں اپنے Comments دینے والے اتنے کم؟

میرا خیال ہے، یہاں دوستوں کیا تعداد اتنی نہیں جتنی، خالی خولی Visit کرنے والوں کی ہے۔

یار، اگر نظم پڑھنے میں کوئی مسئلہ ہے تو کم از کم بتاؤ تو سہی۔ :roll:

لو فرخ تمہارا تبصروں کا گلہ تو بہت حد تک دور ہوگیا ہوگا۔
 
بہت اچھی پوسٹ ہے۔۔بے ساختہ اسلام آباد کی یاد دلاتی ہوئی۔۔۔۔اور ان flash
کو دیکھ کر تو سیکھنے کی خوائش جاگنے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فرخ

محفلین
بہت خوب

زیف سید نے کہا:
جناب فرخ صاحب:

بہت خوب کاوش ہے۔ آپ نے اسلام آباد اور پیر سوہاوہ کی یاد دلا دی۔ وہ یادیں‌جو اب نقش و نگار طاق نسیاں‌ہو گئی ہیں۔

خیر، آپ کی نظم تو بہت خوب ہے، تاہم میں‌یہ عرض‌کرنا چاہوں‌گا کہ متن اور انیمیشن دونوں الگ الگ چل رہے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو کہ دونوں‌ایک دوسرے کے اثر کو بڑھانے میں‌مدد گار ثابت ہوں۔ مثال کے طور پراگر روشنیوں‌کے شہر والی سطر کسی ایسے ایفیکٹ سے ساتھ کھلے جس میں‌شہر کی جھلملاتی رات کی جھلک نظرآجائے، تو نور علی نور کا سا اثر پیدا ہو جائے گا۔

آپ نے دیکھا ہو گا کہ مصورانہ خطاطی کے فنکار بھی کچہ اسی قسم کے "ہتھکنڈے" استعمال کرتے ہیں۔

آداب عرض ہے،

زیف

جناب زیف صاحب۔
بہت شکریہ پسند کرنے کا
ماشاءاللہ، آپ تو خاصے تخیلی قوت کے مالک لگتے ہیں۔
بات یہ ہے، کہ یہ میں نے تھوڑی جلدی میں بنائی تھی۔ اور اس وقت میں نے Animation اور متن کے امتزاج پر کوئی دھیان بھی نہیں دیا۔ شائید اسکی وجہ یہ ہو کہ ابھی میں خود بھی Flash وغیرہ کو سیکھ رہا ہوں۔

لیکن کچھ دن پہلے میں نےامجد اسلام امجد کی ایک چھوٹی سی نظم Compose کی ہے۔ جو کہ “پسندیدہ کلام“ کے سیکشن میں موجود ہے۔ ملاحظہ کریں: http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=1579
اسکا عنوان ہے: قطرے کی صورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(امجد اسلام امجد)
امید ہے یہ آپ کو پہلے سے بہتر ملے گی۔

والسلام
فرخ
 
فرخ

محفلین
umeedaurmohabbat نے کہا:
بہت اچھی پوسٹ ہے۔۔بے ساختہ اسلام آباد کی یاد دلاتی ہوئی۔۔۔۔اور ان flash
کو دیکھ کر تو سیکھنے کی خوائش جاگنے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

امید۔۔
بہت شکریہ پسند کرنے کا۔
اگر مجھے موقع ملا تو Flash کا کوئی نہ کوئی Tutorial پوسٹ کرنے کی کوشش کروں گا۔
اگر میں اس سلسلے میں آپ کے کسی کام آسکا تو مجھے خوشی ہوگی۔
 
Top